• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یش کی ’’ٹاکسک‘‘ کی ۶۳؍ کروڑ روپے کی ایڈوانس ڈیل، تاریخی ریکارڈ

Updated: February 26, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai

کنڑ اسٹار یش کی آنے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فور گرون اَپس‘‘ نے حال ہی میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کے تحت تمل ناڈو میں اس فلم کی ۳۶؍ کروڑ روپے کی ایڈوانس ڈیل ہوئی ہے۔ تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں اس فلم کے ڈسٹری بیوشن کی ذمہ داری مختلف ڈسٹری بیوٹرز اور اسٹوڈیوز س سنبھالیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

راکنگ اسٹار یش کی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فور گرون اَپس‘‘ کی تمل ناڈو ڈسٹری بیوشن ڈیل ۶۳؍  کروڑ روپے ایڈوانس کمیشن بنیادوں پر طے ہو گئی ہے۔ حالیہ برسوں میں اسے اس خطے کی سب سے بڑی ڈیلز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پورے تمل ناڈو میں فلم کو مضبوط ملٹی ڈسٹری بیوٹر حکمتِ عملی کے تحت ریلیز کیا جائے گا تاکہ ہر سرکٹ میں مؤثر رسائی حاصل ہو سکے۔ چنئی سٹی کی ذمہ داری تھنک اسٹوڈیوز کے سواروپ ریڈی سنبھالیں گے، جبکہ چینگلپٹّو علاقہ وائٹ نائٹس کے ٹرائیڈنٹ روی کے سپرد ہوگا۔ کوئمبتور، نارتھ اور ساؤتھ آرکوٹ، ترون لویلی اور کنیا کماری سرکٹ کی کمان ایس پکچرز سری نواسن کے پاس ہوگی۔ مدورائی، رام ناڈ، تریچی، تنجاؤر اور سیلم جیسے اہم سرکٹس ۵؍  اسٹار سنتھل سنبھالیں گے۔ یہ منظم علاقائی ماڈل سنگل اسکرین سے لے کر ملٹی پلیکس چینز تک مضبوط نمائش کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۵؍ سال بعد ہولی پر کسی بڑی فلم کی ریلیز نہیں، کرکٹ ورلڈ کپ وجہ

ڈسٹری بیوشن پارٹنرز نے اس شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی سب سے زیادہ متوقع ہندستانی فلموں میں سے ایک ہے اور تمل ناڈو میں یش کیلئے  شائقین کا جوش و خروش غیر معمولی ہے۔ ان کے مطابق اتنی بڑی اور پرعزم فلم کا حصہ بننا صرف ایک کاروباری معاہدہ نہیں بلکہ باعثِ فخر لمحہ ہے۔ تجارتی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بڑی ڈیل کے پیچھے کے جی ایف چیٹرز کی تاریخی کامیابی اور تمل ناڈو میں یش کی بے پناہ مقبولیت اہم عوامل ہیں۔ یہاں کے ناظرین نے ان کی اسکرین موجودگی اور منفرد انداز کو بھرپور پذیرائی دی ہے، جس کا اثر آج بھی تھیٹر مارکیٹ میں نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لیٹر باکسڈ ٹاپ ۵۰۰: صرف ۹؍ ہندوستانی فلمیں شامل

۶۳؍ کروڑ کی ایڈوانس ڈیل اور مضبوط علاقائی نیٹ ورک کے ساتھ فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فور گرون اَپس‘‘ تمل ناڈو میں شاندار افتتاح کیلئے  تیار ہے۔ فلم کی کہانی یش اور گیتو موہن داس نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری بھی گیتو موہن داس نے کی ہے۔ اسے کنڑ اور انگریزی میں بیک وقت فلمایا گیا ہے اور ہندی، تیلگو، تمل اور ملیالم سمیت کئی زبانوں میں ڈب ورژن بھی ریلیز ہوں گے۔ یہ فلم ۱۹؍  مارچ ۲۰۲۶ء  کو عالمی سطح پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK