Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’جین زی رائزنگ‘‘ مہم کے تحت اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا ممبئی پہنچیں

Updated: August 25, 2026, 10:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وائی بی چوان اسٹیڈیم میں ریا اہیر کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ نشانہ بنائے جانے کےباوجود جدوجہد جاری رکھنے کا عزم۔

Neha Bora, Riya Ahir, Anish Gawande, Raghu Ram, and Abhi Methu at YB Chavan Stadium. Picture: INN
وائی بی چوان اسٹیڈیم میں میں نیہابورا،ریا اہیر،انیش گوانڈے، رگھو رام اور ابھیش میتھو۔ تصویر: آئی این این

نیٹ پیپر لیک اور امتحانی بے ضابطگیوں  کے خلاف  سابق وزیرتعلیم دھرمیندر  پردھان   کے استعفیٰ کیلئے سونم وانگ چک کے ساتھ جنتر منتر پر دھرنے پربیٹھنےوالی  تیز طرار اسٹوڈنٹ لیڈر اور آئیسا کی صدر نیہا بورا اپنی ’جین زی رائزنگ‘ ٹورکے تحت پیر کو ممبئی پہنچیں۔  واضح  رہے کہ وہ  جنتر منتر کے احتجاج  کے جوش وجذبہ کو برقرار رکھنے کیلئے  یکے بعد دیگرے مختلف شہروں  کا دورہ کررہی ہیں۔ اتوار کو وہ بنگلور میں تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے میڈیا پر امریکی سفیر کا گہرا طنز

پیر کو ممبئی  میں  نریمان پوائنٹ پر واقع وائی بی چوہان آڈیٹوریم میں’’دل سے بول‘‘ کے ذریعہ منعقدہ ’’ممبئی وِتھ جین زی‘‘ پروگرام میں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور نوجوانوں کی طاقت کی علامت بن کر ابھرنے والی ریا اہیر کے ساتھ شرکت کی ۔ یاد رہے کہ ریااہیر وہی دوشیزہ ہیں  جنہوں  نے داد میں احتجاج کے دوران پولیس وین کو روک لیاتھا اور اس وقت تک  اسے  آگے نہیں  بڑھنے دیاتھا جب تک کہ اپنے ساتھیوں کو رہا نہیں  کروالیا۔وائی بی چوان میں ایک  سوال  کے جواب میں   انہوں  نے کہا کہ  جب بھی حکومت سے خراب تعلیمی نظام کے تعلق سے سوال پوچھتے ہیں تو ہمارا  تعلق پاکستان یا مسلمانوں سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس کے باوجود جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK