Inquilab Logo

مروڈ جنجیرہ میں سیاحتی میلےمیں سنیل تٹکرے کی شرکت، بزرگ شہریوں کو اعزاز سے نوازا

Updated: January 01, 2024, 11:16 AM IST | Siraj Shaikh | Murud-Janjira

رکن پارلیمان تٹکرے نے کہا کہ آئندہ سبھی انتخابات این سی پی(اجیت پوار) ، بی جے پی اور شیوسینا(شندے گروپ) ایک ساتھ مل کر لڑیں گے۔

Member of Parliament Mahendra Dalvi and others welcoming MP Sunil Tatkare at the tourism fair. Photo: INN
سیاحتی میلے میں رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کا استقبال کرتے ہوئے رکن اسمبلی مہیندر دلوی اور دیگر۔ تصویر : آئی این این

’’مروڈ جنجیرہ کا پدم درگ قلعہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے تعمیر کیا تھا۔یہ قلعہ خاص طور پر قلعہ جنجیرہ کو فتح کرنے کیلئے تعمیرگیا تھا۔ مروڈ کے زیادہ ترشہریوں کی خواہش ہے کہ پدم درگ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کیا جائے۔ اس سلسلے میں جلد ہی میں   دہلی میں محکمہ آثار قدیمہ کے افسران سے ملاقات کروں گا اور اس قلعے میں مجسمہ نصب کرنے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ، اس کیلئے ریاستی حکومت سے فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار رائے گڑھ کے رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے مروڈ میں جاری سیاحتی میلے کے موقع پر کیا ۔تٹکرے کے ہاتھوں بزرگ شہریوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر علی باغ مروڈ اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے مہندر دلوی، رائے گڑھ ضلع رابطہ سربراہ پرکاش دیسائی، ٹوریزم فیسٹیول کی صدر کلپنا پاٹل، سندیپ پاٹل، این سی پی مروڈتعلقہ صدر فیروز گھلٹے اور دیگر وجود تھے۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر لیڈران میں رواداری ہوگی تو اس علاقے کی یقینی ترقی ہوگی۔ ا س میں کوئی شک نہیں کہ ایم ایل اے مہندر دلوی نے اس حلقہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز لا کر ترقیاتی کاموں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی (اجیت پوار)اب عظیم اتحاد میں شامل ہے اور بی جے پی، این سی پی اور شیو سینا آنے والے تمام انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے اور یقینی طور پر جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں بجٹ اجلاس ہوگا، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے بات کرکے مروڈ کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ منظور کرانے کی ذمہ داری میری ہوگی۔‘‘ ایم ایل اے مہندر دلوی اور کلپنا پاٹل نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK