Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیان واپی مسجد کا سروے پوری طرح غیر قانو نی ہے: مسجد انتظامیہ کمیٹی

Updated: July 26, 2023, 10:20 AM IST | varanasi

کمیٹی کے وکیل نے ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کے سامنے دلائل پیش کئے ،محکمہ آثار قدیمہ کے موقف پرسوال اٹھائے ،سروے روکنے کا مطالبہ

Questions are being raised on the Department of Archeology regarding the survey of the Gyan Vapi Mosque
گیان واپی مسجد کےسروے کے تعلق سے محکمہ آثار قدیمہ پر سوال اٹھ رہے ہیں

وارانسی کی گیانواپی مسجد سمیت ۲۲؍مساجد کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے مسجد کے احاطے (وضو خانہ کو چھوڑ کر) کے اے ایس آئی کے ذریعے سروے کرانے کی درخواست کو منظور کرنے کے ضلع عدالت کے حکم کے خلاف الٰہ آباد ہائی کورٹ  سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ عرضی سپریم کورٹ کی اس ہدایت کے ایک دن بعد دائر کی گئی ہے کہ وارانسی عدالت کے حکم کو ۲۶؍جولائی کی شام ۵؍بجے تک نافذ نہیں کیا جانا چاہئے تاکہ مسجد کمیٹی کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے کچھ وقت مل سکے۔
 امید کے مطابق  انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو  ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ یہاں چیف جسٹس پریتنکر دیواکر کی بنچ نے خود اس معاملے کی سماعت کی۔ کمیٹی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ایس ایف اے نقوی نے بنچ کے سامنے اپنے دلائل میں کہا کہ گیان واپی کا سروے ملک میں اتھل پتھل مچاسکتا ہے۔ اسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع عدالت کے سامنے سماعت کے دوران محکمہ آثار قدیمہ فریق نہیں تھا اس لئے اسے بھی سروے کا کام دینا مناسب نہیں ہے۔ اس سے کافی بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے وارانسی کی عدالت  میں سماعت پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے جو حالات  بن رہے ہیںوہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہیں۔ بہر حال ایڈوکیٹ نقوی کے دلائل مکمل نہیں ہوئے تھے اور کورٹ کا وقت ختم ہو گیا تھا جس کے بعد معاملے کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی ۔

 

Gyanvapi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK