Inquilab Logo

سشیل کمارکےنامی بدمعاشوںسےتعلقات تھےبےعزتی کا بدلہ لینے کیلئےغنڈوں کوبلوایا تھا

Updated: May 28, 2021, 8:29 AM IST | New Delhi

۴؍ مئی کو واردات والے دن گینگسٹر کالا جٹھیری کے ماموں زاد بھائی سونو، رویندر اور ان کے دیگر ساتھیوں کاماڈل ٹاؤن والے فلیٹ کے تعلق سے پہلوان سشیل سے جھگڑا ہوا تھا

It is said that Sushil Kumar badly beat wrestler Sagardhankar with thugs.Picture:INN
بتایا جاتا ہے کہ سشیل کمار نےبدمعاشوں کے ساتھ پہلوان ساگردھنکڑ کو بری طرح پیٹا تھا تصویر آئی این این

پہلوان ساگر دھنکڑ قتل کیس میں اولمپک تمغہ یافتہ پہلوان سشیل کمار کی گرفتاری کے بعدمسلسل انکشافات ہورہے ہیں۔ساگر دھنکڑ کا قتل ۴؍ مئی کی رات کو ہوا تھا ۔ڪچھ ویب سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں کے مطابق جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ قتل کے دن چھترسال اسٹیڈیم میں کچھ لوگوں نے سشیل کمار کی بے عزتی کر دی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لئے اس نے کچھ غنڈوں کو بلا لیا۔ انہی غنڈوں نے رات کے وقت مار پیٹ کی جس میں ساگر کی موت ہو گئی۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سشیل کچھ نامی غنڈوں سے واقف تھا۔
 خبر کے مطابق۴؍ مئی کو واردات والے دن  گینگسٹر کالا جٹھیری کے ماموں زاد بھائی سونو، رویندر اور  ان کے دیگر ساتھیوں کاماڈل ٹاؤن والے فلیٹ کو لے کر پہلوان سشیل سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ ان لوگوں نے سشیل پر حاوی ہو کر اس کی شرٹ پکڑ لی تھی۔ اتنا ہی نہیں اسے دیکھ لینے کی دھمکی دے کر اسے دوڑا  یا بھی  تھا۔سشیل کو اپنی یہ بے عزتی ناگوار گزری اورغصہ میں آ کر اس نے اسی دن بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ اس کے لئے سشیل نے  نیرج بوانہ اور آسودا گروہ کے بدمعاشوں کا سہارا لیا۔
 خبر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ۴؍ مئی کو دن میں جب سشیل کمار چھترسال اسٹیڈیم آیا تب اس کے ساتھ زیادہ پہلوان نہیں تھے۔ اسٹیڈیم میں اچانک ان کی سونو، ساگر، بھکتو، رویندر اور وکاس وغیرہ سے کہا سنی ہو گئی اور یہاں پر سشیل کی زبردست طریقہ سے بےعزتی کی گئی۔ اس وقت تو سشیل اسٹیڈیم سے چلا گیا لیکن بے عزتی کا بدلہ لینے کے لئے اس نے ان لوگوں کو سبق سکھانے کی ٹھان لی۔ اجے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس نے بدمعاشوں کو فون کر کے فوراً دہلی بلایا۔ یہ پہلے کسی دیگر جگہ پر جمع ہوئے اور وہاں کئی نے کھانا بھی کھایا۔اس کے بعد پانچ چھ کاروں میں سوار ہو کر وہ لوگ دیر رات۱۲؍ بجے شالیمار باغ میں رویندر کے گھر پر پہنچے۔ اس وقت رویندر اپنے گھر کے نیچے ایک دوکان کے سامنے کھڑا ہو کر آئس کریم کھا رہا تھا۔ رویندر اور اس کے ساتھی وکاس کو ان لوگوں نے اپنی کار میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔ اس کے بعد سبھی ماڈل ٹاؤن میں واقع سونو کے فلیٹ کے پاس پہنچے۔
 وہاں سے سونو، ساگر، امیت اور بھکتو کو کار میں بٹھا کر سبھی کو رات کے قریب ایک بجے چھترسال اسٹیڈیم لے آئے۔ یہاں پارکنگ ایریا میں سبھی چھ پہلوانوں کو گھیر کر سشیل اور اس کے ساتھ آئے بدمعاشوں نے لاٹھی، ڈنڈوں، ہاکی اسٹک وغیرہ سے بری طرح پیٹا۔ عدالت کو پولیس نے بتایا ہے کہ ان لوگوں نے ساگر، سونو اور دیگر کی خوب پٹائی کی اور سونو کو پیشاب پلانے کی بھی کوشش کی۔حملے میںبری طرح زخمی ہونے والےساگر دھنکڑ کوبابو جگ جیون رام اسپتال لے جایا گیا ۔ بعد ازاں انہیںایمس ٹراما سینٹرمیں منتقل کردیا گیا  جہاںصبح ان کی موت ہوگئی ۔اس دوران سشیل کمار کی گینگسٹر کالا جٹھیری کے بھائی پردیپ  کے ساتھ ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK