Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹاٹا گروپ مسلسل ۱۸؍ویں سال ملک کا سب سے قیمتی برانڈ

Updated: July 15, 2026, 10:05 PM IST | Mumbai

برانڈ فنانس انڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاٹا گروپ مسلسل ۱۸؍ویں سال ہندوستان کا سب سے قیمتی برانڈ قرار پایا ہے، جبکہ اڈانی گروپ پہلی بار ملک کے سرفہرست ۱۰؍ قیمتی برانڈز میں شامل ہو گیا ہے۔

Tata Group.Photo:INN
ٹاٹاگروپ ۔ تصویر:آئی این این

 برانڈ فنانس انڈیا رپورٹ کے مطابق ٹاٹا گروپ مسلسل ۱۸؍ویں سال ہندوستان کا سب سے قیمتی برانڈ قرار پایا ہے، جبکہ اڈانی گروپ پہلی بار ملک کے سرفہرست ۱۰؍ قیمتی برانڈز میں شامل ہو گیا ہے۔برانڈ ویلیوایشن سے متعلق مشاورتی ادارے برانڈ فنانس کی جانب سے  جاری درجہ بندی کے مطابق ٹاٹا گروپ کی مجموعی برانڈ ویلیو ۶ء۳۳؍ ارب امریکی ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۷؍فیصد زیادہ ہے۔ گروپ آئی ٹی خدمات، اسٹیل، تجارتی گاڑیوں، جیولری اور فیشن کے شعبوں میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ سے نکالنے کے مطالبے پر۶۰؍ لاکھ سے زائد افراد کی دستخطی مہم


رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سرفہرست ۱۰۰؍ برانڈز کی مجموعی برانڈ ویلیو ریکارڈ۸ء۲۵۲؍ ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں اس کامیابی کی وجہ ڈیجیٹل تبدیلی، مینوفیکچرنگ، بنیادی ڈھانچے اور اختراع کے شعبوں میں مسلسل سرمایہ کاری کو قرار دیا گیا ہے۔ اڈانی گروپ پہلی مرتبہ ٹاپ ۱۰؍ برانڈز میں شامل ہوا ہے۔ اس سال اسے آٹھواں مقام حاصل ہوا، جبکہ گزشتہ سال وہ ۱۳؍ویں نمبر پر تھا۔ اڈانی پاور کو ملک کا نمبر ایک توانائی برانڈ قرار دیا گیا ہے۔
برانڈ فنانس نے اڈانی گروپ کی برانڈ ویلیو۴۸ء۸؍ ارب امریکی ڈالر بتائی ہے، جس میں اڈانی ولمر اور اس سے وابستہ صارفین کے برانڈز کی تقریباً ۵۰؍ کروڑ امریکی ڈالر مالیت شامل نہیں ہے۔ یہ گزشتہ سال کی۴۶ء۶؍ ارب امریکی ڈالر کی برانڈ ویلیو کے مقابلے میں ۳ء۳۱؍ فی صد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں اڈانی گروپ نے ملک کے ٹاپ ۲۵؍ قیمتی برانڈز کی فہرست میں ۱۵؍ درجے کی چھلانگ لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجے کی فلم’’ جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان


اڈانی پاور کی برانڈ ویلیو ۱۵۲؍ فی صد اضافے کے ساتھ۸ء۱؍ ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ توانائی کے شعبے میں گروپ کی مضبوط پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اڈانی گرین انرجی اور اڈانی انرجی سالیوشنز بھی ملک کے سرفہرست پانچ توانائی برانڈز میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ اڈانی ٹوٹل گیس نے بھی اس درجہ بندی میں گروپ کی موجودگی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK