Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجے کی فلم’’ جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

Updated: July 15, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر تھلاپتی وجے کی سیاسی ڈرامہ فلم ’’ جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار ایچ ونوتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اورکے وی این پروڈکشنزکے بینر تلے تیار ہونے والی یہ فلم ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Vijay.Photo:INN
وجے۔ تصویر:آئی این این

سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر تھلاپتی وجے کی سیاسی ڈرامہ فلم ’’ جنا نائیگن‘‘ کی ریلیز نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار  ایچ  ونوتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اورکے وی این  پروڈکشنزکے بینر تلے تیار ہونے والی یہ فلم ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں تھلاپتی وجے کے ساتھ  پوجا ہیگڑے، بوبی دیول، مامتھا بائیجو، گوتم واسودیو مینن، پرکاش راج، نارائن  اور پریامنی  اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 


یہ فلم ابتدا میں ۹؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو پونگل کے موقع پر ریلیز ہونا تھی اور اسے سیاست میں مکمل طور پر قدم رکھنے سے قبل وجے کی آخری فلم قرار دیا جا رہا تھا، تاہم سینسر بورڈ(سی بی ایف سی) (CBFC) سے متعلق قانونی تنازع اور دیگر رکاوٹوں کے باعث اس کی ریلیز مؤخر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’الفا‘‘ میں بوبی دیول کے ڈی ایجنگ نے توجہ حاصل کی


 کے وی این پروڈکشنز  نے سوشل میڈیا پر نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا’’آزمائش کی آگ میں تپ کر، وقت کے ساتھ نکھر کر، تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار۔ جتنی سخت جدوجہد ہوگی، اتنی ہی بلند فتح کی گونج ہوگی۔‘‘ رپورٹس کے مطابق فلم کو آخرکار سینٹرل  بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی)(CBFC)  کی جانب سےاے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ منظوری سے قبل بورڈ نے تقریباً ۱۲؍ ترامیم  تجویز کی تھیں  جن میں  ملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے)  سے متعلق حوالوں، بعض مکالموں، قومی پرچم سے متعلق مناظر اور دیگر حصوں میں تبدیلیاں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:اسپین کی فتح کا خفیہ نسخہ ؟ ایرانی کباب سے متعلق دلچسپ دعویٰ


واضح رہے کہ فلم۱۹؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو سینسر بورڈ کے پاس جمع کروائی گئی تھی لیکن اعتراضات کے باعث سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے پر پروڈیوسرز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اسی دوران وجے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی سیاسی مہم میں مصروف تھے۔ اپریل میں فلم کے کچھ حصے سوشل میڈیا پر بھی لیک ہو گئے تھے، جس نے تنازع کو مزید بڑھا دیا۔ اب شائقین کو امید ہے کہ ’’جنانائیگن‘‘ تھلاپتی وجے کے فلمی کریئر کا یادگار اختتام ثابت ہوگی۔ پروڈکشن ہاؤس کے مطابق فلم کی تشہیری مہم اور دیگر تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK