• Fri, 02 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دسمبر میں ٹاٹا موٹرز کے مسافر گاڑیوں کی فروخت میں۱ء۱۴؍ فیصد کا اضافہ

Updated: January 02, 2026, 3:57 PM IST | Agency | New Delhi

مجموعی فروخت ۵۰؍  ہزار۵۱۹؍ یونٹس تک پہنچ گئی جو دسمبر۲۰۲۴ء میں ۴۴؍ ہزار۲۸۹؍یونٹس تھی،ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کاعزم۔

Tata Motors has set a record in the sale of electric vehicles. Picture: INN
ٹاٹا موٹرس نے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تصویر: آئی این این
’ ٹاٹا موٹرس پیسنجر وہیکلز لمیٹڈ‘ نے جمعرات کو بتایا کہ دسمبر۲۰۲۵ء میں اس کی مجموعی فروخت میں۱ء۱۴؍ فیصد اضافہ ہوا اور فروخت ۵۰؍  ہزار۵۱۹؍ یونٹس تک پہنچ گئی جو دسمبر۲۰۲۴ء میں ۴۴؍ ہزار۲۸۹؍یونٹس تھی۔ 
کمپنی نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا کہ گزشتہ ماہ گھریلو مسافر گاڑیوں کی فروخت ۵۰؍ ہزار ۴۶؍یونٹس رہی جبکہ دسمبر ۲۰۲۴ء میں یہ ۴۴؍ ہزار۲۳۰؍ یونٹس تھی، یعنی ۱ء۱۳؍ فیصد اضافہ ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں۲۴ء۲؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۶؍ ہزار ۹۰۶؍ یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ دسمبر ۲۰۲۴ء میں یہ تعداد۵؍ ہزار۵۶۲؍ یونٹس تھی۔
کمپنی کے مطابق، مالی ۲۰۲۶ء کی تیسری سہ ماہی  میں گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں مجموعی فروخت  ایک لاکھ ۷۱؍ ہزار ۱۳؍  یونٹس رہی جبکہ مالی سال۲۰۲۵ء کی اسی سہ ماہی  میں یہ ایک لاکھ ۳۹؍  ہزار ۸۲۹؍ یونٹس تھی۔
ٹاٹا موٹرس پیسنجر وہیکلز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او شلیش چندرا نے کہا،’’کیلنڈر سال۲۰۲۵ءمیں مسافر گاڑیوں کی صنعت نے مستحکم پیش رفت دیکھی۔ٹاٹا موٹرز کے لئے یہ مسلسل پانچواں سال تھا جس میں سالانہ فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ،’’کیلنڈر سال۲۰۲۵ء کے دوران۵؍ لاکھ۸۷؍ ہزار ۲۱۸؍ یونٹس فروخت ہوئے جن میں۸۱؍ ہزار۱۲۵؍ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت شامل ہے، جو کسی بھی ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں فروخت ہے۔‘‘
مستقبل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’ہم مسافر گاڑیوں کی صنعت کی ترقی سے متعلق پُراعتماد ہیں۔ ٹاٹا موٹرس  ۲۰۲۶ء میں اپنی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK