Inquilab Logo

مر اد آباد میں آوارہ کتوں کی دہشت ، بچے اور بزرگ پریشان

Updated: March 10, 2021, 12:04 PM IST | Inquilab News Network | Moradabad

 کتے کانٹے پر سر کا ری اسپتالوں کے باہر طویل قطاروںاور اوپی ڈی میںبڑی تعداد میں لوگ آ رہےہیں۔ نگر نگم سے فوری کارروائی کا مطالبہ

Street Dogs - Pic : INN
آوارہ کتے ۔ تصویر : آئی این این

 اتر پر دیش کے  شہر مراد آباد میں بچے اور معمر افراد آوارہ کتوں سے پریشان ہیں۔ واضح رہےکہ  اسمارٹ سٹی بنانے  کیلئے لگاتار نگر نگم کے حکام میٹنگیں کرتے رہتے ہیں اور طرح طرح کے اعلانات بھی ان میٹنگوں کے بعد ہوتے رہے ہیں مگر شہر کی ٹوٹی سڑکیں، کوڑے دان اور نالیوں میں گندگی اسمارٹ سٹی بنانے کی پول کھول رہی ہے۔ یہی نہیں  شہر میں آئے دن آوارہ کتّے بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امید تھی کہ اسمارٹ سٹی کی لسٹ میں مرادآباد کا نام آنے کے بعد نگر نگم ان سب بنیادی کاموں پر دھیان دیگا مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ   نگر نگم کی حدود میں آنے والے شہری  اور دیہی حلقوں میںگھومنے والے خو نخوار  اورآوارہ کتوں پر بھی قابو نہیں پا یا جارہا ہے۔ جبکہ نگر نگم میں  مامور محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم لگاتار خو نخوار آوارہ کتوں کو پکڑوا رہی ہے۔
    گزشتہ ایک ہفتہ میں تقریباً ۸۵؍ ایسے مریض ضلع اسپتال   آئے ہیں جن کو آوارہ کتوں نے شکار بنایا ہے۔ ان سبھی مریضوں کو اینٹی ریبیز کا انجکشن لگے ہیں۔ ضلع اسپتال میں او پی ڈی کے باہر لمبی لائنوں میں کھڑے زیادہ تر لوگ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے یہاںآئے ہیں۔ 
 نگر نگم محکمہ صحت کا یہ بیان کہ محکمہ لگاتار کتے پکڑ رہا ہے، کتنا سچ ہے ؟ اس کا اندازہ آپ ان  طویل  قطارسے لگا سکتے ہیں۔ ضلع اسپتال کی او پی ڈی میں بیٹھے ڈاکٹر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ۱۶۰؍مریضوں کو اینٹی ریبیز کا انجکشن لگایا گیا ہے جن میں زیادہ تر  کوکتے نے کاٹا تھا۔ نئے معاملے ۸۵؍کے قریب ہیںجن میں کچھ کو بند ر  ، بلی اور چوہے نے  بھی کاٹا ہے۔
  مقامی افراد کتوں سے خوف کا ماحول ہے۔ نگر نگم کیخلاف سخت ناراضگی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ نگر نگم لگاتار باتیں تو کر رہا ہے مگر زمین پر کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ صرف حکومتی احکامات کی خانہ پری کرنے میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اگر اسی طرح نگر نگم لا پر وائی برتتا رہا تو عوام کا صبر جواب دے جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK