Inquilab Logo Happiest Places to Work

تھانے: پہلی الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس کا نائب وزیر اعلیٰ شندے نے افتتاح کیا

Updated: May 02, 2026, 2:47 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

یہاں پہلی الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح نائب وزیر اعلیٰ اور تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے کے ہاتھوں جمعہ کو ہوا۔ اس موقع پر ایکناتھ شندے نے اس ڈبل ڈیکر بس میں میونسپل کارپوریشن بھون سے لوئس واڑی اور واپس میونسپل کارپوریشن بھون تک سفر کیا۔

Thane city`s first electric double decker bus will run from Tin Hath Naka to Gaimukh. Photo: INN
تھانے شہر کی پہلی ا لیکٹرک ڈبل ڈیکربس تین ہاتھ ناکہ سے گائیمکھ تک چلے گی۔ تصویر: آئی این این

یہاں پہلی الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح نائب وزیر اعلیٰ اور تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے کے ہاتھوں جمعہ کو ہوا۔ اس موقع پر ایکناتھ شندے نے اس ڈبل ڈیکر بس میں میونسپل کارپوریشن بھون سے لوئس واڑی اور واپس میونسپل کارپوریشن بھون تک سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بس تھانے کے شہریوں کے سفر کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنائے گی۔ اس موقع پرتھانے کی میئر شرمیلا پمپولکر، تھانے میونسپل کمشنر سوربھ راؤ، ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشنا پنچال، ڈپٹی میئر کرشنا پاٹل اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: طویلے کی گندگی نالے میں بہانے والے مالکان کیخلاف شکایت

نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ یہ بسیں تھانے ٹرانسپورٹ میں جی سی سی کی بنیاد پر متعارف کرائی جائیں گی اور ٹرانسپورٹ سروس پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ اس ڈبل ڈیکر بس میں ایک وقت میں ۶۵؍ مسافر بیٹھ سکتے ہیں جبکہ ۳۳ ؍ مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکتے ہیں۔ فی الحال یہ بس تین ہاتھ ناکہ سے گائیمکھ تک کے روٹ پر چلے گی۔ الیکٹرک بسوں کے ساتھ تھانے کے شہریوں کا سفر ماحول دوست ہوگا، اور جلد ہی ۹؍ مزید بسیں میونسپل ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں شامل کی جائیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK