Inquilab Logo

تھانے : لاک ڈاؤن میں دی گئی راحت برقرار رہے گی

Updated: June 14, 2021, 9:02 AM IST | Iqbal Ansari | Thane

۷؍جون سے دی گئی رعایت کوروناکے معاملات کم ہونے کے سبب نافذ رہیں گی ۔تاجر اسی کے مطابق کاروبار کرسکیں گے

A crowd of artisans working on a daily wage can be seen on the screen.Picture:Inquilab
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کاریگروں کی بھیڑکلواناکہ پردیکھی جاسکتی ہے تصویر انقلاب

 تھانےمیونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) کی حدود میں رہنے والے شہریوں اور کاروباریوں کیلئے یہ راحت کی خبر ہے کہ ان لاک کی جو سہولتیں انہیں۷؍ جون سے  میسر آ رہی ہیں،  وہ  پیر ۱۴؍ جون (آج) سے بھی  نافذ  رہیں گی اور   تاجر معمول کے مطابق  اپنا کاروبار کر سکیں گے۔  یہ سہولت انہیں اس لئے میسر ہوئی ہے کیونکہ ریاستی حکومت کے نئے جائزے میں بھی   تھانے شہر کا پازیٹیوٹی ریٹ کم اور آکسیجن کے  خالی بیڈ کا فیصد زیادہ ہی پایا گیا ہے ۔
   اس سلسلے میں تھانے کے میونسپل کمشنر  ڈاکٹر وپن شرما  نے  ۱۱؍ جون کو ’ لیول آف رِسٹرکشنس فار بریک دی چین‘  مشن  عنوان سے  جو حکم نامہ جاری کیا  ہے ، اس میں کہا گیا  ہے کہ ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے   ٹی ایم سی کی حدود میں کورونا پازیٹیوٹی ریٹ  اور خالی  آکسیجن بیڈ کی تعداد کا جائزہ لیا۔ اس جائزے کے بعد ٹی ایم سی کو لیول۲؍ میں ہی شمار کیا ہے۔  اسی لئے ریاستی حکومت  کی جانب سے لیول ۲؍ کیلئے جو شرائط جاری کی گئی ہیں،  وہ سبھی شرائط ٹی ایم سی پر نافذ کی جائیں گے لہٰذا ممبرا سمیت ٹی ایم سی کے ۹؍ وارڈوں میں گزشتہ ہفتے کی طرح کی راحت برقرار رہے گی۔
 واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شہر وں اور اضلاع کو  ۵؍ لیول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 
لیول ایک: کورونا متاثرین کی شرح ۵؍ فیصد سے کم ہو اور ۲۵؍ فیصد آکسیجن بیڈس پر مریض زیر علاج ہوں۔اس لیول کے شہر یا اضلاع کو عام دنوں کی طرح پوری طرح ان لاک کیا گیا ہے۔
لیول۲: کورونا متاثرین کی شرح ۵؍ فیصد سے کم ہو اور ۲۵؍ تا ۴۰؍ فیصد ہی آکسیجن کے بیڈ پرکوروناوائرس کے مریض زیر علاج ہوں۔
لیول ۳: کورونا متاثرین کی شرح ۵؍ تا ۱۰؍ فیصد ہو اور ۴۰؍فیصد  آکسیجن کے بیڈ پرہی  مریض زیر علاج ہوں۔
لیول ۴: کورونا متاثرین کی شرح ۱۰؍ تا ۲۰؍ فیصد ہواور ۲۵؍ فیصد ہی آکسیجن کے بیڈ پر مریض زیر علاج ہوں۔
لیول ۵: کورونا متاثرین کی شرح ۲۰؍  فیصد سے زیادہ ہو اور۷۵؍ فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض زیر علاج ہوں۔ ا س لیول کے شہر یا اضلاع میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن   نافذ کیا گیا ہے۔
اتوار کو ممبرا میں کورونا کاصفر  مریض!
 ممبرا میں اتوار ۱۳؍ جون کو کورونا سےمتاثر ایک بھی مریض نہیں پایا گیا۔   تھانے میونسپل کارپوریشن  کے محکمہ صحت کی جانب روزانہ   ۹؍ وارڈوں میں پائے جائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد بتائی جاتی ہے۔  اسی  کے مطابق ممبرا میں کورونا سے کوئی متاثر نہیں پایا گیا۔   اسی طرح اتھلسر وارڈ  میں ایک اور واگلے وارڈ کمیٹی میں ۴؍ کورونا متاثرین ملے ہیں۔ سب سے زیادہ ۲۰ ؍ مریض ماجھی واڑہ مانپارہ وارڈ کمیٹی میں ملے ہیں۔

lockdown Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK