Inquilab Logo

ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر عائد کردہ پاپندیاں جاری رہیں گی

Updated: January 26, 2021, 7:07 AM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے سبھی ایپس کو اس بارے میں نوٹس بھیجا ہے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سمیت دیگر چائنیز ایپس پر عائد کردہ  پابندیاںجاری رکھنے کا حکومت نے اشارہ دیا ہے۔حکومت  نے سبھی ایپ کو اس بارے میں نوٹس بھیجا ہے۔ معاملے  پر نظر رکھنے والےذرائع نے بتایا کہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی  وزارت نے بلاک کئے گئے ایپس کے جوابوں کا جائزہ لینے کے بعد نوٹس بھیجا ہے۔
ٹک ٹاک نے نوٹس ملنے کی تصدیق کی
 ذرائع  کےٹک ٹاک  سے رابطہ کئے جانے پر  اس نےحکومت سے نوٹس ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نوٹس کی جانچ کر رہے ہیں اور مناسب جواب دیں گے۔‘‘مرکزی حکومت کے ذریعے ۲۹؍  جون۲۰۲۰ء کو جاری کردہ ہدایات کی پیروی کرنے میں ٹک ٹاک پہلی کمپنیوں میں سے ایک  تھی۔ ہم مسلسل مقامی  اصول وضوابط کی پاسداری کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حکومت کی کسی بھی فکر کا حل کرنے کیلئے اپنی  پوری کوشش کرتے ہیں۔ تمام صارفین کی رازداری اور حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزارت الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے ہندوستان سائبر جرائم، کوآرڈی نیشن سینٹر  وزارت داخلہ سے موصول ہونے والی وسیع تر رپورٹوں کی بنیاد پر ہندوستان میں صارفین کے ذریعہ ان ایپس تک رسائی کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے بھی۱۱۸؍ چینی ایپس کو بند کیا تھا۔واضح رہےکہ ٹک ٹاک کو ۲۰۱۶ء میں لانچ کیاگیا تھا ۔  لانچ کے بعد موبائل صارفین  میں یہ انتہائی تیزی سے مقبول ہوئی اورشارٹ ویڈیو بنانے  اورشیئر کرنے میںنوجوان  نے اس ایپس کو ہاتھوں ہاتھ لیا ۔بہت سے نوجوانوں میںٹک ٹاک سے جنون کی حد تک وابستگی دیکھی جاتی ہے۔ ’’ ہم مسلسل مقامی  اصول وضوابط کی پاسداری کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حکومت کی کسی بھی فکر کا حل کرنے کیلئے اپنی  پوری کوشش کرتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK