Updated: January 15, 2026, 8:05 PM IST
| New Delhi
سابق چیمپئن لکشیا سین نے اپنے بہترین دفاع اور برق رفتار کھیل کی بدولت جاپان کے کینٹا نیشیموٹو کو شکست دے کر انڈیا اوپن ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں رسائی کر لی ہے۔ تاہم، میزبان ملک کے لیے دن ملا جلا رہا کیونکہ کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنئے دوسرے راؤنڈ میں ہمت ہار گئے۔جاپانی کھلاڑی کینٹا نیشیموٹو کے خلاف لکشیا سین کی شروعات کافی مشکل تھی۔
لکشیا سین۔ تصویر:آئی این این
سابق چیمپئن لکشیا سین نے اپنے بہترین دفاع اور برق رفتار کھیل کی بدولت جاپان کے کینٹا نیشیموٹو کو شکست دے کر انڈیا اوپن ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں رسائی کر لی ہے۔ تاہم، میزبان ملک کے لیے دن ملا جلا رہا کیونکہ کدامبی سری کانت اور ایچ ایس پرنئے دوسرے راؤنڈ میں ہمت ہار گئے۔جاپانی کھلاڑی کینٹا نیشیموٹو کے خلاف لکشیا سین کی شروعات کافی مشکل تھی۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ لکشیا نے طویل ریلیاں کھیلیں اور بہترین دفاعی اسٹروک کے ذریعے نیشیموٹو کو تھکا دیا اور جاپان کے کینٹا نشیموتو کو۱۹۔۲۱، ۱۱۔۲۱؍ سے ہرایا
ہندوستان کی امیدوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ایچ ایس پرنئے اور سابق ورلڈ نمبر ون کدامبی سری کانت دوسرے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔اسٹار کھلاڑی ایچ ایس پرنئے کو سنگاپور کے آٹھویں سیڈ لوہ کین ییو کے خلاف ایک مشکل مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔پرنئے کو آٹھویں سیڈ سنگاپور کے لوہ کین یو نے۲۱۔۱۸، ۱۹۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍سے شکست دی۔ پرنئے پہلا گیم جیتنے کے باوجود برتری برقرار نہ رکھ سکے اور اگلے دو گیمز ہار گئے۔
دوسری جانب پانچویں سیڈ فرانس کے کرسٹو پوپونے سری کانت کو۱۴۔۲۱، ۲۱۔۱۷، ۱۷۔۲۱؍ سے مات دی۔ سابق عالمی نمبر ایک سری کانت نے دوسرا گیم جیت کر واپسی کی کوشش کی، مگر فیصلہ کن گیم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور میگا ایونٹ سے رخصت ہو گئے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بھی ہندوستان کے لیے نتائج اچھے نہ رہے۔خواتین سنگلز میں مالویکا بنسوڑ بھی شکست سے نہ بچ سکیں۔ انہیں پانچویں سیڈ ہان یوئی نے۱۸۔۲۱، ۱۵۔۲۱؍ سے ہرایا۔ واضح رہے کہ خواتین سنگلز میں ہندوستان کی سب سے بڑی امید پی وی سندھو پہلے ہی راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اے آر رحمان نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پر اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں دلپریت باجوہ ہوں گےکنیڈا کے کپتان
ہندوستان اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے ۲۰۲۶ء ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں دلپریت باجوہ کنیڈا کی ۱۵؍ رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دلپریت باجوہ نے بین الاقوامی ٹی۲۰؍ میں۲۲ء۱۳۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ حالیہ سپر۶۰؍ٹی ۱۰؍ٹورنامنٹ میں انہوں نے تیز رفتار اننگز کھیل کر متاثر کیا تھا۔ اوپنر یووراج سامرا بھی ٹیم کے اہم ہٹر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:لندن ڈربی میں آرسنل نےمیدان مار لیا: لیگ کپ میں چیلسی کو شکست
سابق کپتان سعد بن ظفر، کلیم ثنا، ڈیلن ہیلیگر، نکولس کیرٹو اور نوینیت دھالیوال جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ورلڈ کپ میں کنیڈا کو گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔کنیڈا اپنا پہلا میچ ۹؍ فروری کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔