• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان پروڈکشنز کی اگلی رومانوی ڈرامہ فلم ’’ایک دن‘‘ کی پہلی جھلک جاری

Updated: January 15, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

عامر خان پروڈکشنز کی اگلی رومانوی ڈرامہ فلم ’’ایک دن‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ اس فلم میں سائی پلوّی اور جنید خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری سنیل پانڈے نے کی ہے، جبکہ اسے منصور خان، عامر خان اور اپرنا پروہت نے پروڈیوس کیا ہے۔

Ek DIn.Photo:INN
ایک دن۔ تصویر:آئی این این

عامر خان پروڈکشنز کی اگلی  رومانوی ڈرامہ فلم ’’ایک دن‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ اس فلم میں سائی پلوّی اور جنید خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری سنیل پانڈے نے کی ہے، جبکہ اسے منصور خان، عامر خان اور اپرنا پروہت نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم قیامت سے قیامت تک، جو جیتا وہی سکندر اور `جانے تو… یا جانے نہ جیسی آئیکونک فلموں کے بعد عامر خان اور منصور خان ایک بار پھر ساتھ آ رہے ہیں۔یہ فلم سائی پلوّی کے بے حد منتظر بالی ووڈ آغاز  کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔`فلم ’’ایک دن‘‘  کے فرسٹ لک میں سائی پلوّی اور جنید خان ایک نئی آن اسکرین جوڑی کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ سردیوں کے پس منظر میں دونوں سڑک پر چلتے ہوئے نظر آتے ہیں، جہاں ان کی گرمجوشی، دلکشی اور فطری کیمسٹری صاف جھلکتی ہے۔  اس پہلی جھلک نے ناظرین کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ فلم کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔

عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ایک دن‘‘ کی کہانی اسنیہا دیسائی اور اسپندن مشرا نے لکھی ہے۔ موسیقی رام سمپت کی ہے اور گیت ارشاد کامل نے تحریر کیے ہیں۔ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:اے آر رحمان نے بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پر اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا

ملک کے چھوٹے شہروں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے: سدھانت چترویدی
 بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کا کہنا ہے کہ ملک کے چھوٹے شہروں میں بے شمار باصلاحیت لوگ موجود ہیں، لیکن انڈسٹری کے نظام اور کام کرنے کے طریقوں کی وجہ سے بہت سے تخلیق کار اپنی آواز فلم انڈسٹری تک نہیں پہنچا پاتے۔ سدھانت چترویدی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران بالی ووڈ کے ایک ایسے مسئلے پر کھل کر بات کی، جس پر عموماً پردے کے پیچھے ہی گفتگو ہوتی ہے۔ انہوں نے چھوٹے شہروں سے آنے والے مصنفین کو انڈسٹری میں محدود رسائی اور ہندی سنیما میں مستند ہندوستانی کہانیوں کی کمی پر خاص زور دیا۔

یہ بھی پڑھئے:لندن ڈربی میں آرسنل نےمیدان مار لیا: لیگ کپ میں چیلسی کو شکست

پوڈکاسٹ کے دوران سدھانت نے یہ بھی کہا کہ مین اسٹریم ہندی سنیما اور ناظرین کے درمیان آہستہ آہستہ ایک فاصلہ پیدا ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجہ زبان اور ثقافتی ربط کی کمی ہے۔ سدھانت چترویدی آنے والے وقت میں بھنسالی پروڈکشنز کی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ اور’’ وی  شانتارام ‘‘کی بایوپک میں نظر آئیں گے۔ ان کے پروجیکٹس کے انتخاب سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ وہ صرف گلیمر نہیں بلکہ معنی خیز اور با مقصد کہانیوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK