Inquilab Logo

’’۲۱؍ویں صدی کے ہندوستان کا اہم انتخاب ‘‘

Updated: April 10, 2024, 1:51 AM IST | Agency | Balaghat

وزیر اعظم کا خطاب،`انڈیا اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بدعنوانی کے راستے کو مسلسل بند کررہی ہے۔

Prime Minister Modi facing the public at Bala Ghat. Photo: PTI
بالا گھاٹ میں وزیر اعظم مودی عوام سے روبرو۔ تصویر : پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد `انڈیا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بدعنوانی کے راستے کو مسلسل بند کررہی ہے اور اگلے پانچ برسوں میں تجوریوں سے بدعنوانی کا پیسہ نکالنے کا کام مزید تیزی سے ہوگا۔ 
مودی مدھیہ پردیش کے قبائلی خطے بالاگھاٹ میں بالاگھاٹ اور منڈلا لوک سبھا پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران  وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ 
عوام سے خطاب کرتے ہوئے  مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں  چار سے پانچ ماہ قبل اسمبلی انتخابات میں  تمام نے مل کر کانگریس کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لوگ بی جے پی سے نہیں، ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔۲۰۲۴ءکا یہ انتخاب ۲۱؍ویں صدی کے ہندوستان کا ایک اہم انتخاب ہے۔ یہ ایک نیا ہندوستان بنانے کا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کشمیری پنڈتوں پر سیاست تیز ، بی جے پی اور پی ڈی پی آمنے سامنے

 انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان ناممکن نظر آنے والے فیصلے کرتا ہے تو  ہر ایک کو لگتا ہے کہ ہمارے ملک کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ کبھی کانگریس کی حکومت اپنی شکایات لے کر دوسرے ممالک کے پاس جاتی تھی، لیکن آج وقت بدل گیا ہے ، اب دنیا کے ممالک اپنے معاملات پر بات کرنے کے لیئے ہندوستان آتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کی سوچ نے ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا۔ اب حکومت ملک کے ہر گاؤں کو ترجیح دے رہی ہے۔ بی جے پی حکومت مدھیہ پردیش کی تصویر بدل رہی ہے۔ مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے  مودی نے کہا کہ یہ ابھی بھی ایک ٹریلر ہے، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور ملک کو بہت آگے لے جانا ہے۔ مود ی `لطف اٹھانے کیلئے پیدا نہیں ہوئے۔
 وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی حکومتیں پسماندہ افراد کو ترجیح دے رہی ہیں۔ کانگریس نے قبائلیوں کو پانی، جنگل زمین کے حقوق سے محروم کررکھا تھا، لیکن آج ایک سے زیادہ کروڑ افراد پی ای ایس اے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
 اس سلسلے میں  انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل طور پر کام کر رہی ہے۔ دوسری طرف  کانگریس اب بھی پرانی  ذہنیت  میں پھنسی ہوئی ہے۔ جب بی جے پی نے پہلی قبائلی خاتون کو صدر بنانے کی طرف بڑھی، کانگریس نے انہیں شکست دینے کیلئے پوری طاقت لگا دی۔ کانگریس کسی  قبائلی کو نہیںبلکہ اس کے شاہی خاندان کو آزادی کا سہرا دینا چاہتی ہے۔ 
 حزب اختلاف کے اتحاد `انڈیا کے تناظر میں، وزیراعظم نے کہا کہ اس اتحاد نے ملک کے خلاف بگل پھونکا ہے۔ وہ ایک دوسرے سے جھگڑا کرتے ہیں، لیکن کہتے ہیں کہ مودی کو روکنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ اتحاد مودی کو روکنے کیلئے نہیں ہے، بلکہ ملک کی ترقی کو روکنے کیلئے ہےلہٰذا یہ لوگ مودی کو گالی اور دھمکی دے رہے ہیں۔
 وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا الائنس خدمت کے بارے میں بات کرنے پر مذاق اڑاتا ہے۔ شری رام کی پران پرتشٹھا پر بھی مودی کو گالی دیتے ہیں۔ یہ لوگ سناتن دھرم کو تباہ کرنے کی قسم کھاکر انتخابات میں اترے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کی (مودی سے) ایک اور دشمنی ہے۔ بی جے پی حکومت بدعنوانی کے راستے بند کررہی ہے۔ جنہوں نے پیسہ لوٹا  ہے ، ان پر قانون کا پھندہ پھنس رہا ہے۔ خاندانی جماعتوں سے کروڑوں روپے برآمد ہورہے ہیں لیکن کانگریس اور اتحاد کے لوگ بغیر کسی شرم کے بدعنوان لوگوں پر کارروائی روکنے کیلئے ریلی کررہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ وہ بدعنوانی کو ہٹانے کے بات کررہے ہیں اور حزب اختلاف بدعنوانوں کو بچانے کی۔ یہ ان کی یہی دشمنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK