Inquilab Logo

کشمیری پنڈتوں پر سیاست تیز، بی جے پی اور پی ڈی پی آمنے سامنے

Updated: April 10, 2024, 1:49 AM IST | Agency | Srinagar

محبوبہ کے مطابق بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو ووٹ بینک کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

Mehbooba Mufti. Photo: INN
محبوبہ مفتی۔ تصویر : آئی این این

الیکشن قریب آتےہی ایک بار پھر کشمیری پنڈت  موضوع بحث بن گئے ہیں  جہاں ایک طر ف  پی ڈی پی صدر اور کشمیر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی  نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو ووٹ بینک کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، وہیں دوسری طرف بی جے پی نے اس بیان کو ناقابل قبول بتایا۔ منگل کو سری نگر میں سینئر فوٹو جرنلسٹ آنجہانی روشن لال کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران  محبوبہ مفتی نے کہا،’’ `بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو ووٹ بینک کے طور پر ہی نہیں بلکہ ان کو ملک میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیامگر ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ۔  `جب سے یہاں بی جے پی کی سرکار بنی ہے تب سے  یہاں جو کشمیری پنڈت رہتے بھی تھے وہ بھی یہاں سے بھاگ گئے ہیں۔‘‘ 
محبوبہ مفتی نے مزید کہا ،’’ جو کشمیری پنڈت لوگ جموں یا دوسری جگہوں پر مشکل حالات میں رہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان کو واپس آنے کے لئے کسی سرکار کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ کشمیر کے عام لوگ چاہتے ہیں کہ وہ واپس کشمیر آئیں۔ `روشن لال جی کا یہاں مشکل حالات میں بھی رہنا ملک کیلئے ایک سبق ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ہفتہ خور پارٹی ہمیں نہ بتائے کہ اصلی شیوسینا کون سی ہے‘‘

منگل کو اس کے جواب میں بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گھپتا  نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’محبوبہ جیسے لیڈرکشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی  کیلئے ذمہ دار ہے۔ محبوبہ مفتی نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے خلاف کام کیا۔بی جے پی واحد پارٹی ہے جس نے پنڈت برادری کے لئے بہت کچھ کیا ۔’’
 انہوں نے مزید کہا،’’ محبوبہ مفتی کی جانب سے یہ بیان دینا کہ  بی جے پی نے کشمیری پنڈتوں کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا  ہے، ناقابل برداشت ہے۔جب بی جے پی نے کشمیر میں پنڈتوں کیلئے الگ کالونیاں بنانے کا فیصلہ کیا تو محبوبہ مفتی اور دوسرے لیڈروں نے اس پر اعتراض کیا۔ محبوبہ مفتی کا یہ بیان چناوی ہتھکنڈا ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کیلئے  بی جے پی کوشاں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK