Inquilab Logo

عیدمیلادالنبیؐ سے متعلق مسلمانوں کا فیصلہ قابل ستائش

Updated: September 13, 2023, 9:52 AM IST | saeed Ahmed Khan | Mumbai

پولیس کمشنرپھنسلکر کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکاء نے کئی تجاویزپیش کیں

Maulana Moinuddin Ashraf and Sarfraz Arzoo giving memorandum to Police Commissioner Vivek Panchalkar.
مولانا معین الدین اشرف اور سرفراز آرزو پولیس کمشنر وویک پھنسلکرکو میمورنڈم دیتے ہوئے۔

جلوس عید میلادالنبیؐ اور گنپتی کا تہوار ایک ساتھ آنے پرمسلمانوں کی جانب سے گنپتی وسرجن کے ایک دن بعد جلوس نکالنے کے فیصلے کی پولیس کمشنر کی جانب سے ستائش کی گئی ۔پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نےمنگل کی سہ پہر کمشنر آفس میں علماء، ذمہ داران ،ائمہ اورمنتظمین ِ جلو س کی میٹنگ بلائی اس میں انہوں نے اس فیصلے کی ستائش کرتے ہوئےاسے ایک دانشمندانہ قدم قرار دیا ۔پولیس کمشنر نے شان ِ رسالتمآبؐ میں مراٹھی زبان میں چند اشعار پیش کئے۔ ساتھ ہی انہوں نےیہ اعتراف بھی کیا کہ اگرایک ہی دن گنپتی وسرجن اورجلو س عیدمیلادالنبیؐ کا انعقاد کیاجاتا تو پولیس کی مشکلات بڑھ جاتیں۔ میں آپ تمام کو یہ یقین دلاناچاہتاہوں کہ جلوس میں ہماری جانب سے ہرممکن تعاون اور بندوبست کیا جائے گا ۔‘‘ اسپیشل پولیس کمشنر دیوین بھارتی نے کہا کہ ’’ملک کے حالات کے تناظرمیں آپ لوگوں نے جوفیصلہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ ڈی جے نہ بجانے کیلئے علماء اور ائمہ مسجدوں سے اعلان کریں، بڑے بزرگ سمجھائیں اور مقامی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں کہ خلاف ورزی کرنےوالوں پر کیس درج کیا جائے ۔‘‘
شرکاءکی جانب سے کیا تجاویز پیش کی گئیں
 معین میاں نےپولیس کمشنر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’جلوس عیدمیلادالنبیؐکے تعلق سے خلافت ہاؤس میں علماءکے اتفاق سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کا بنیادی مقصد امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کواستحکام بخشنا تھا ۔‘‘ سرفرازآروز نے دوتجاویزپیش کیں،اول یہ کہ ہر علاقے میںایک نگراں افسرمقرر کیاجائے ،دوسرے جلوس کے تعلق سے ایک ہیلپ لائن قائم کی جائے ۔پولیس کمشنر نےدونوں تجاویز منظور کیں۔امین پاریکھ نے فٹ پاتھ صاف رکھنے کی تجویز پیش کی ۔ مفتی منظرنے گنپتی کاتہوار چند گھنٹے قبل ختم کرنے کی درخواست کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK