Inquilab Logo

آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین،۲۲؍ اضلاع میں۳؍ لاکھ۴۰؍ ہزار سے زیادہ افراد متاثر

Updated: September 01, 2023, 9:39 AM IST | guwahati

آسام میں دریائے برہم پتر اور دیگر اہم دریاؤں کی آبی سطح میں اضافہ کے سبب سیلاب کی صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے اور ریاست کے۲۲؍ اضلاع میں۳؍ لاکھ۴۰؍ ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

In a village of Morigaon district, a woman surrounded by floods has made such an arrangement. (PTI)
ضلع موریگاؤں کے ایک گاؤں میںسیلاب میں گھری خاتون نے آمدورفت کا ایسا بندوبست کیا ہے ۔(پی ٹی آئی )

آسام میں دریائے برہم پتر اور دیگر اہم دریاؤں کی آبی سطح میں اضافہ کے سبب سیلاب کی صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے اور ریاست کے۲۲؍ اضلاع میں۳؍ لاکھ۴۰؍ ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔آسام ریاستی آفت انتظامی اتھاریٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ماجولی  شدید بحران کا شکار ضلع ہے جہاں۶۵؍ ہزار سے زیادہ افراد کو سیابی صورت حال کا سامنا ہے۔ اس کے بعد گولپارہ اور موریگاؤں اضلاع میں سیلابی صورت حال نظر آ رہی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ضلع لکھیم پور ہے جہاں متاثرین کی تعداد۷۱؍ ہزار ۸۸۹؍ ہے۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ اضلاع کی تعداد اس سے قبل تک ۱۷؍ تھی جو بڑھ کر ۲۲؍ ہوگئی ہے۔
 مجموعی طور پر۱۳۰۸؍ افراد نے۱۵۳؍ راحتی کیمپوں میں پناہ لی ہے جبکہ ضلع انتظامیہ۱۵۰؍ مراکز کے ذریعے راحت فراہم کر رہا ہے۔ محکمۂ جنگلات کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اورنگ نیشنل پارک اور ٹائیگر ریزرو کے۴۴؍ کیمپ گراؤنڈ میں سے۱۳؍ اور پوتی بورا جنگلی حیات سینکٹوری کے۱۰؍ کیمپ گراؤنڈ زیر آب آ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق درانگ، دھبری، گولاگھاٹ، جوراہاٹ، کامروپ میٹرو، کریم گنج، ماجولی، موری گاؤں اور اودل گری اضلاع میں۳۳؍ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ درانگ میں ایک بند ٹوٹ گیا ہے، جبکہ اودل گری میں دوسرے بند کو نقصان پہنچا ہے۔ پیر کو ریاست میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ ۹۰؍ ہزار۶۷۵؍ تھی۔ اس سال کے سیلاب میں اب تک ۱۵؍  ا فراد کی موت ہوچکی ہے۔۸۷؍  راحت و امداد تقسیم کے مراکز بھی کام کر رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کو مختلف علاقوں میں بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔کئی بڑے دریا مسلسل بہہ رہے ہیں، بشمول ڈبرو گڑھ، دھوبری، گوہاٹی، تیز پور اور نیامتی گھاٹ میں برہم پتر۔اے ایس ڈی ایم اے کے بلیٹن نے کہا کہ سرخ نشان سے اوپر بہنے والی دیگر ندیاں بارپیٹا میں بیکی، نانگلاموراگھاٹ میں دیسانگ، سیواساگر میں دیکھو اور بداتی گھاٹ میں سبانسیری ندیاں  ہیں۔

assam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK