Inquilab Logo

ڈگری کالج کے ۴۰؍ لاکھ طلبہ کو ٹیکہ لگانےکاہدف

Updated: October 24, 2021, 10:01 AM IST | saadat khan | Mumbai

؍۲۵اکتوبر سے ۲؍نومبر کے درمیان ۵؍ہزار کالجوں میںخصو صی مہم چلانےکا اعلان

Students will be vaccinated in 5,000 colleges in the state. (File photo)
ریاست کے ۵؍ہزار کالجوں میں طلبہ کو ٹیکہ لگایا جائیگا۔(فائل فوٹو)

:ممبئی سمیت ریاست کےدیگر اضلا ع میں ۲۰؍اکتوبر سے ڈگری کالج شروع کئے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔لیکن کالج آنے والے طلبہ کیلئےکووڈ کا دونوں ٹیکہ لگانا لازمی قرار دیاگیاہے جس سے کالجوں میں طلبہ کی حاضری برائے نام ہے۔ اس لئے حکومت نے طلبہ کو ٹیکہ لگانےکیلئے ۲۵؍ اکتوبر سے ۲؍نومبر کے درمیان خصو صی مہم چلانےکا اعلان کیاہے ۔ اس دوران ۵؍ ہزار کالجوں کے تقریباً ۴۰؍لاکھ طلبہ کو ٹیکہ لگانےکا ہدف طے کیاگیاہے ۔
  ریاستی صحت عامہ ،اعلیٰ و ٹیکنیکل ایجوکیشن اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ممبئی سمیت ریاست بھرمیں مذکورہ مہم چلائی جائے گی جس میں ۱۸؍ سال سے زیادہ عمر کے ۴۰؍ لاکھ طلبہ کو کووڈ کا ٹیکہ لگانےکا ہدف ہے۔ اس کی اطلاع وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔ اس موقع پر اعلیٰ و اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر اُدے سامنت اور صحت عامہ کی ڈائریکٹر ارچنا پاٹل بھی موجود تھیں۔ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی بھی اطلاع دی گئی کہ مذکورہ مہم کے دوران ۵؍ہزار کالجوںکے طلبہ اور تدریسی وغیر تدریسی عملے کو کووڈ کاٹیکہ لگایاجائے گا۔
 راجیش ٹوپے نے کہاکہ ’’ ۲۰؍ اکتوبر سے ڈگری کالجوںکو شروع کرنےکی اجازت دی گئی ہے ۔ جن طلبہ نے کووڈ کا دونوں ٹیکہ لیاہے انہیں ہی کالج آکر پڑھائی کرنے کی اجازت ہے ، اس شرط کی وجہ  سے بیشتر کالجوںمیں طلبہ کی حاضری برائے نام ہے۔اس لئے ہم نے ۱۸؍تا ۲۵؍سال کے طلبہ کیلئے ٹیکہ کاری کی خصوصی مہم چلانےکا اعلان کیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو ٹیکہ لگایاجاسکے۔ مہم شروع کرنے سے قبل کالجوں سے ان طلبہ کی فہرست طلب کی گئی ہے جنہوںنے ایک یا ۲؍ٹیکہ لگوا لیاہے ۔کالجوںکو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ مہم کے تعلق سے طلبہ میں بیداری لائیں  ساتھ ہی کالجوںمیں ٹیکہ کاری مہم کیلئے تمام تر تیاریاں کی جائیں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK