Inquilab Logo

سشما اندھارے کو لینے آیا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، خاتون لیڈر بال بال بچیں

Updated: May 04, 2024, 9:03 AM IST | Siraj Shaikh | Raigarh

شیوسینا(ادھو) کی ڈپٹی لیڈر اپنے بھائی کے ساتھ میدان میں ہیلی کاپٹر کے اترنے کا انتظار کر رہی تھیں۔

The helicopter did not find a place to land, it fell in the field. Photo: Sikandar Anaware
ہیلی کاپٹر کو اترنے کی جگہ نہ ملی ،وہ میدان میں گر پڑا۔ تصویر: سکندرانوارے

جمعہ کی صبح ساڑھے ۹؍ بجے  رائے گڑھ ضلے کے مہاڈ شہر میں شیوسینا (ادھو) کی لیڈر سشما اندھارے کو لینے  آیا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ خوش قسمتی سے سشما اندھارے اس میں سوار نہیں ہوئی تھیں ، وہ اور ان کے بھائی بال بال بچ گئے، البتہ  پائلٹ کومعمولی زخم آئے ہیں۔ 
اطلاع کے مطابق جمعرات کی رات سشما اندھارے مہاڈ میں شیوسینا  امیدوار اننت گیتے کی انتخابی ریلی میں حصہ لینے کے بعد وہیں مقیم تھیں۔ جمعہ کی صبح وہ روہا میں ایک  جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئےجانے والی تھیں۔ ہیلی کاپٹر انہیں لینے آیا تھا مگر جس چچکر گرائونڈ پر یہ  اترنے ولا تھا وہاں اسےلینڈ کرنے کیلئے کوئی بھی ایچ نشان والی جگہ(ہیلی پیڈ) موجود نہیں تھی اس لئے پائلٹ نتن ویلڈے نے ہیلی کاپٹر کے اتارنے کیلئے مناسب  جگہ کی تلاش کرنے کی خاطر مہاڈ شہر کا ۵؍ سے ۶؍ بار چکر لگایا۔ تاہم ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ زخمی ہوگیا۔  

یہ بھی پڑھئے: قنوج سے الیکشن لڑ کر اکھلیش صرف قنوج نہیں پورے یادو بیلٹ کو جیت لینا چاہتے ہیں

سشما اندھارے اور ان کا بھائی کار میں بیٹھے ہیلی کاپٹر کے اترنے کا انتظار کر رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے پرپائلٹ کو بچانے کے سشما اندھارے کار سے اترکر آگے بڑھیں مگر پولیس نے انہیں روک دیا  اطلاع ملنے پر پولیس محکمہ تعمیرات عامہ ، نگر پریشد اور محکمہ صحت کو لوگ موقع پر پہونچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہونچیں اور ہیلی کاپٹر کوآگ لگنے سے بچانے کیلئے اسے ٹھنڈا کیا گیا۔
 خاطیوں پرکارروائی کا مطالبہ
شیوسینا (ادھو)کے مہاڈ شہر کے کارکنان اس واقعہ پر چراغ پا ہیں۔مہاڈ کے سابق  صدر بلدیہ سندیپ جادھو نے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ لینڈنگ اسپاٹ پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے حفاظت کیلئے کسی بھی طرح کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے حالانکہ ہیلی کاپٹر کے سفر اور ہیلی پیڈ کے تعلق سے تمام سرکاری اجازت نامہ لے لئے گئے تھے۔ اس کے باوجود اس طرح کا حادثہ رو نماء ہونا یہ انتظامیہ کی بد نظمی کو بے نقاب کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK