Inquilab Logo

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے رواں حج سے متعلق حفاظتی انتظاما ت کا جائزہ لیا

Updated: June 23, 2023, 11:24 AM IST | Mecca

تمام ا نتظامات مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ میں عسکری پریڈ ، ہزاروں فوجیوں کی شرکت ،عازمین حج کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا عملی مظاہرہ

Prince Abdulaziz bin Saud, Minister of Interior of Saudi Arabia and Head of Hajj Supreme Committee. (Photo: SPA)
سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود ۔ ( تصویر :ایس پی اے)

بدھ کو سعودی وزیر داخلہ نے حج سے متعلق حفاظتی انتظاما ت کا جائزہ لیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی  عرب کے وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود  نے حج سے متعلق حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حج سیکوریٹی فورسیز کی شاندار سالانہ عسکری پریڈ کا معائنہ کیا  ۔ ان کے مطابق  مکہ مکرمہ کی شاندار پریڈ   میں ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر حج کے دوران سیکوریٹی برقرار رکھنے کیلئے فورسیز نے عملی مظاہرہ کیا۔پریڈ کا مقصد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ  میں  عازمین حج کی حفاظت کرنا اور مناسک کی ادائیگی کیلئے پُر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK