اسرائیلی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بحری بیڑے کو بڑی حد تک ناکام بنا دیا ہے اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم، پولینڈ کی ایک کشتی ’’میرینیٹ‘‘ اب بھی غزہ کی سمت بڑھ رہی ہے۔
EPAPER
Updated: October 03, 2025, 10:42 AM IST | Gaza
اسرائیلی فوج نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بحری بیڑے کو بڑی حد تک ناکام بنا دیا ہے اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم، پولینڈ کی ایک کشتی ’’میرینیٹ‘‘ اب بھی غزہ کی سمت بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بڑی حد تک اُس بحری بیڑے کو منتشر کر دیا ہے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا تھا، اور درجنوں کشتیوں سے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے، لیکن ایک کشتی اب بھی فلسطینی محصور علاقے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کی صبح کے ابتدائی اوقات تک، پولینڈ کی ’’میرینیٹ‘‘ (Marinette) جو مبینہ طور پر چھ افراد کے عملے پر مشتمل ہے، ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کی آخری فعال کشتی ہے جو کبھی ۴۴؍جہازوں پر مشتمل بیڑہ تھا۔ جمعرات کی رات دیر گئے فلوٹیلا منتظمین سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان، جس نے اپنا نام صرف کیمرون بتایا، نے وضاحت کی کہ کشتی کو شروع میں انجن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی لئے یہ مرکزی گروپ سے پیچھے رہ گئی۔ اس نے مزید کہا کہ یہ جہاز اب غزہ کی طرف ’’تیزی سے بڑھ رہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارے ساتھ چند بہت سخت جان ترک موجود ہیں ، ہمارے پاس عمان کی ایک خاتون ہیں اور میں خود، اور ہم بس اسی سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔ ‘‘
42 boats were illegally intercepted.
— Global Sumud Flotilla (@gbsumudflotilla) October 2, 2025
Their passengers unlawfully abducted.
The world saw what happens when civilians challenge a siege.
And still — Marinette sails on.
She knows the fate of her sisters on the water.
She knows what awaits. And sh… https://t.co/XAtq1RHLyK
جمعہ کو صبح ۴؍ بجے جی ایم ٹی تک فعال ایک لائیو ویڈیو فیڈ میں دکھایا گیا کہ عملہ بین الاقوامی پانی میں مشرقی بحیرہ روم پر سورج نکلنے کے وقت جہاز کو چلا رہا ہے۔ ایک لائیو جیو ٹریکر کے مطابق کشتی غزہ کے علاقائی پانی سے تقریباً۴۳؍ سمندری میل (تقریباً۸۰؍ کلومیٹر) کے فاصلے پر موجود ہے۔ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ پہلے ہی میرینیٹ کو خبردار کر چکی ہے کہ ’’اس کی جنگی علاقے میں داخل ہونے اور ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کو بھی روکا جائے گا۔ ‘‘یاد رہے کہ بدھ سے اب تک اسرائیلی بحری افواج نے درجنوں کشتیوں کو، جو غزہ کیلئے انسانی امداد لے جا رہی تھیں، روک دیا ہے اور ۴۰؍سے زائد ممالک کے تقریباً ۵۰۰؍ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔