Inquilab Logo

ٹی ای ٹی معاملے پر بحث نہ کرنے پر اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کا ہنگامہ

Updated: December 29, 2022, 9:55 AM IST | nagpure

واک آؤٹ کیا۔ معاملے کی جانچ اعلیٰ سطحی کمیٹی سے کی جائے گی: نائب وزیر اعلیٰ دیویندرفرنویس نے یقین دہانی کرائی

NCP MLA Dilip Vilse Patil walking out of the assembly session.
این سی پی کے رکن اسمبلی دلیپ ولسے پاٹل اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کرتے ہوئے۔

 مہاراشٹر میں اساتذہ کیلئے منعقد  ہونےو الے ’ٹیچر ایلی جبلیٹی ٹسٹ (ٹی ای ٹی )‘  بدعنوانی معاملےمیں بدھ کو ناگپور میں جاری اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن  لیڈر اجیت پوارنے الزام لگایا کہ حکومت ٹی ای ٹی  میں بدعنوانی کرنے والے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے  اسی لئے اس موضوع کو بحث کیلئے نہیں لایا جارہا ہے۔حکومت کے اسی رویہ کے خلاف اپوزیشن نے ہنگامہ کیا اور احتجاجاً واک آؤٹ کیا  ۔ اسی ہنگامے کے دوران  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ چونکہ یہ معاملے گزشتہ حکومت کے دوران ہوا  تھا اسلئے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ذریعے جانچ کی جائے گی۔
 قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے ایوان میں اسپیکر سے مطالبہ کیاکہ ٹی ای ٹی معاملے میں ایوان میں بحث کرنے کیلئے مَیں نے تجویز پیش کی تھی لیکن اسے نامنظور کردیاگیا ہے۔  اس رویہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمراں محاذ اس معاملے میں ملوث وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس دوران اپوزیشن لیڈروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔اسی دوران این سی پی کے سینئر لیڈردلیپ ولسے پاٹل نے کہا کہ حکومت  ٹی ایم ٹی میں بدعنوانی کرنے والے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اوران کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے   اسی لئے  حکومت کے اس رویہ کی مذمت میں ہم واک آؤٹ کر رہے ہیں۔
 جس وقت اپوزیشن (مہا  وکاس اگھاڑی) کےاراکین  ایوان سے باہر جارہے تھے اسی وقت نائب  وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کھڑے ہوئے اور انہوں نے بتایاکہ ’’ گزشتہ حکومت کے دور اقتدار میں ٹی ای ٹی کا گھپلا ہوا تھا ۔ نیچے کے افسر سے لے کر سبھی لوگ اس میں ملوث تھے۔ اس گھپلے کے تار منترالیہ تک گئے۔منترالیہ کے افسران بھی اس معاملے میں گرفتارکئے گئے ۔‘‘  ا نہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ وزیر عبدالستار پر  جو الزام لگایاجارہا ہے،  ان کی کسی بیٹی کو ٹی ا ی ٹی کے تحت کوئی نوکری نہیں ملی۔ اس کے برخلاف ٹی ای ٹی کمشنر نے وضاحت کی تھی کہ ان کی بیٹی کو اسی وقت نا اہل قرار دیا گیا تھالیکن ایک نئی روایت شروع ہوئی ہے کہ کسی بھی وزیر پربلا وجہ  الزام لگانے کی اور نکل جاؤ  لیکن ہم چھوڑنے والے نہیں بلکہ ویسا ہی جواب بھی دیں گے ۔ ‘‘ انہوںنے مزید کہا کہ ’’مجھے تعجب ہوتا ہےکہ یہ پہلا اپوزیشن ہوگا جو اپنے ہی دور اقتدار کے گھپلے کو باہر نکال رہا ہے۔  انہیں واک آؤٹ کرنے سے قبل یہ جواب دینا چاہئے کہ لاکھوں طلبہ کا خواب چکنا چور کرنے کا کام کس نے کیا؟نا اہل کمپنی کو اہل کس نے کیا ؟ اور اس کے ذریعے ٹی ای ٹی  کس نے منعقد کیا؟

tet bill Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK