Inquilab Logo

دبئی اور شارجہ کےعوام پوروانچل کی تغذیہ بخش سبزیوں کا مزہ چکھیں گے

Updated: October 15, 2021, 11:37 AM IST | Agency | Varanasi

ائیر انڈیا ایکسپریس کے طیارے میں سبزیاںبھیجی گئیں،دو میٹرک ٹن کے کارگو میں پرول، بھنڈی، ننوا، کندرو اورسورن وغیرہ سبزیاں ہیں

Vehicles loaded with vegetables from Lal Bihar Shastri International Airport.Picture:INN
لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے سبزیوں سے لدے طیارے نے اڑان بھری ۔ تصویر: آئی این این

پوروانچل کی سبزیوں کو ایک بار پھر خلیجی ممالک  میں بھیجنے کی شروعات کر دی گئی ہے۔ دبئی اور شارجہ کے عوام پوروانچل کی تغذیہ بخش سبزیوں کا مزہ چکھ سکیں گے۔بابت پور واقع لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ائیر انڈیا ایکسپریس کے طیارے نے ہری سبزیوں کو لے کر اڑان بھری ہے۔دو میٹرک ٹن کے کارگو میں پرول، بھنڈی، ننوا، کندرو وسورن وغیرہ سبزیاں ہیں۔ ۲۰۲۰ء  میں بھی لندن،دبئی، دوحہ،قطر جیسے ممالک میں ہری مرچ، بنارسی لنگڑا آم، کالا نمک اور چاول برآمد کیا گیاتھا۔سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ دلالوں کو درمیان سے ہٹا کر کسان اشیائے خوردنی  براہ راست برآمد کررہے ہیں جس سے ان کو زیادہ منافع مل رہا ہے۔ کسانوں کے گروپ فامر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کے ذریعہ کسان بغیر دلالوں کے براہ راست  پیداوار ایکسپورٹ کررہے ہیں جس سے ان کو زیادہ منافع ہورہا ہے۔ حکومت  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ  دلالوں کوہٹا کر کسانوں کی محنت کا پورا پیسہ ان کو دلانا چاہتی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے میں تیزی سے کامیاب ہورہی ہے۔ جس میں کھیتی کی جدید کاری، کسانوں کی تربیت،اچھی بیج و کھاد کی وقت پر دستیابی، قدرتی آفات کے وقت مناسب معاوضہ وغیرہ حکومت کی امداد شامل ہیں۔ سرکل انچارج ڈاکٹر سی بی سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے انتخابی حلقے وارانسی  کے لال بہادر شاستری ائیر پورٹ سے اس سیزن کا پہلی بار پوروانچل کے اضلاع وارانسی، پریاگ راج، بھدوہی سےدو میٹرک ٹن  سبزیاں یو اے ای کے دبئی اور شارجہ کیلئے روانہ ہوئیں جس میں بھنڈی، ننوا، پرول، کندرو اور سورن شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ سبزیاں بھدوہی کے فارمر پروڈیوس آرگنائزیشن کے ذریعے برآمد کی جارہی ہیں۔  اس تنظیم  سے تقریباً۱۵-۲۰؍کسان جڑے ہوئے ہیںجبکہ پوروانچل میں تقریباً۳۵؍ تا ۴۰؍ ایف پی او سرگرم عمل ہیں جس سے تقریباً ۳۵- ۴۰؍ہزار کسان جڑکر اپنی آمدنی بڑھا رہے ہیں۔

dubai sharjah Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK