Inquilab Logo

اسکول شروع کرنےکےمعاملے پرآجفیصلے کا امکان

Updated: January 20, 2022, 9:04 AM IST | saadat khan | Mumbai

کوروناکے مریضوںمیں کمی کے پیش نظر اسکولوں کو جلد ازجلد شروع کرنےکے دبائو کے سبب حکومت کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کرسکتی ہے ۔۲۷؍ جنوری سے اسکول شروع کرنےکا میونسپل کمشنر کااشارہ ۔ کئی والدین بچوں کے وبا سے متاثر ہونے کے خوف سے اسکول بند رکھنے کے حق میں

There was a lot of excitement among the children when the schools were reopened. (File photo)
جب اسکول دوبارہ شروع کئے گئے تھے تو بچوں میں کافی جوش وخروش پایا گیا تھا۔ (فائل فوٹو)

: کوروناوائرس کی تیسری لہر کےسبب اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا لیکن اب اس وبا کے معاملات میں آنے والی کمی کے پیش نظر تعلیمی تنظیموں اور والدین کی طرف سے اسکولوں کو جلد ازجلد شروع کرنے کے دبائو کی وجہ سے حکومت جمعرات (آج) کو کابینہ کی میٹنگ میں اسکولوںکو دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ کرسکتی ہے ۔دریں اثناء میونسپل کمشنرنے ۲۷؍ جنوری سے اسکول شروع کرنےکا اشارہ دیاہے۔
  ریاست کے کچھ اضلاع میں تو منگل کو اسکول شروع کردیئے گئے تھے لیکن مہاراشٹر انگلش اسکول ٹرسٹی اسوسی ایشن ( ایم ای ایس ٹی اے ) نے اس وقت تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے جب تک ریاستی کابینہ اس ضمن میں فیصلہ نہیں کرتی ہے ۔ پرینٹس اسوسی ایشن آف ممبئی نے ایم ای ایس ٹی اے کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے اور میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل کو ۲۴؍جنوری سے اسکول شروع کرنے کیلئے مکتوب روانہ کیاہے ۔ واضح رہےکہ تیسری لہر کے سبب ریاست میں ۱۵؍فروری تک اسکول بندرکھنےکا اعلان کیاگیاہے ۔
  لوگوںکاکہناہےکہ جب پوراشہر کھلا ہے تو پھر اسکولوںکو بندکرنےکا کیامقصد ہے۔ایم ای ایس ٹی اے کے جنرل سیکریٹری ونودکلکرنی نے کہاہےکہ ہم ریاستی کابینہ کے فیصلہ کا انتظار کریں گے ، اگر وہاں سے ہمیں مثبت جواب نہیں ملاتو دفعہ ۱۴۴؍ کی پابندیوںپر عمل کرتےہوئے منترالیہ تک مارچ نکالیں گے۔ 
 میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نےاپنے ایک بیان میں کہاہےکہ ممبئی میں کووڈ۱۹؍ کے معاملات میں کمی آرہی ہے ۔ ممبئی اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے مرحلے سے گزر چکا ہے  ۔ ا س لئے کووڈکے معاملات میں روز انہ کمی آرہی ہے ۔ ایسےمیں اسکولوںکو جلد ازجلد شروع کرنےکی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ ممکن ہے کہ ۲۷؍جنوری سے اسکول شروع کردیئے جائیں۔
 مہاراشٹر کے اسکول کو بند اور شروع کرنے سےمتعلق الگ الگ رائے سامنے آرہی ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے معاملات میں اضافے کے سبب ۴؍جنوری سے  اسکولوںکو ۱۵؍فروری تک بندکرنے کا اعلان کیاگیاہے  لیکن ایسا بھی کہاجارہاہےکہ کورونا کے معاملات میں آنے والی کمی سے اسکولوںکو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جمعرات کو کابینی میٹنگ میں کیاجاسکتاہے ۔ ابھی حال میں ریاستی حکومت کی طرف سے یہ بیان دیاگیاتھاکہ مہاراشٹر کے اسکول کم ازکم ۳۱؍جنوری تک بندرہیں گے۔ اس کےبعد ہی اسکولوںکو شروع کرنےکافیصلہ کیاجائے گا مگر متعدد تعلیمی تنظیموںاور پرینٹس اسوسی ایشن کی طرف سے اسکولوںکو شروع کرنے کے دبائو سے حکومت اسکول جلد شروع کرنے کا  بھی فیصلہ کرسکتی ہے ۔ 
  واضح رہےکہ اومیکرون کے معاملات میں اضافہ ہونے  سے ۴؍جنو ری سے اسکولوںکو بندکیاگیاہے اس وقت سے متعدد گروپ اسکول شروع کرنےکامطالبہ کررہےہیں کیونکہ تقریباً ۲۲؍مہینے سے اسکول  بندہونے سے بچوں کی تعلیم کابڑا نقصان ہوا ہے ۔ متعدد والدین اور طلبہ اسکول  بندکئے جانے سےمطمئن نہیں ہیں۔ حالانکہ اسکولوں کو بند اور دوبارہ کھولنے کے معاملے میں ۲؍ گروپ بن گئے ہیں ۔ ایک گروپ اسکولوںکو کھولنےکی حمایت کررہاہے تو دوسرا گروپ  انہیں بندرکھنےکےحق میں ہے۔ دوسرے گروپ کاکہناہےکہ ابھی طلبہ کو دونوںٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں، ایسےمیں ان کے کووڈ۱۹؍ سے متاثر ہونے کااندیشہ ہے ،اس لئے ہمیں خطرہ مول نہیں لیناچاہئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK