Inquilab Logo

ملک میں کورونا سے ریکوری کی شرح میں مزید اضافہ ،۹۴ء۵۵؍ فیصد پہنچ گئی

Updated: June 10, 2021, 8:16 AM IST | New Delhi

کورونا کے معاملات مسلسل قابو میں آنے کی وجہ سے ریکوری کی شرح بڑھ رہی ہے لیکن اموات میں جزوی اضافہ ہوا ہے ،ایکٹیو معاملات میں بھی کمی درج ہوئی

The only way to prevent coronavirus right now is to get vaccinated.Picture:PTI
کورونا سے بچائو کا فی الحال ایک ہی طریقہ ہےاور وہ ہے ٹیکہ لگوانا تصویرپی ٹی آئی

ملک میں کورونا انفیکشن سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے  ریکوری کی شرح بڑھ کر ۹۴ء۵۵؍ فیصد ہوگئی ہے جو کافی خوش آئند ہے ۔ حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ  اموات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ، اموات کی شرح میں بھی جزوی اضافہ ہوا ہے لیکن ریکوری کی شرح میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔ دریں اثنا ، منگل کو ملک میں ۲۷؍  لاکھ ۷۶؍ ہزار ۹۶؍افراد کوکورونا ویکسین لگائی گئی ، جس کے ساتھ ہی اب تک ۲۳؍کروڑ ۹۰؍افراد کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے  جاچکے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے ٹیکہ کاری کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی ہے اور اس کے تحت ٹیکوں کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ۲۱؍ جون سے پورے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ درج ہو گا اور کورونا کو شکست دینے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ 
 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں  کے دوران ۹۲؍ ہزار ۵۹۶؍ نئے کیسیز کی آمد کے ساتھ  متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ ۹۰؍ لاکھ ۸۹؍ ہزار ۶۹؍ ہو گئی ۔ اس دوران ایک لاکھ ۶۲؍ ہزار ۶۶۴؍ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس  کے ساتھ  ملک میں اب تک دو کروڑ ۷۵؍ لاکھ چار ہزار۱۲۶؍افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب سرگرم معاملے  ۷۲؍ہزار ۲۸۷؍ سے کم ہوکر۱۲؍ لاکھ ۲۱؍ ہزار رہ گئے ہیں۔  
 مہاراشٹر میں گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں میں ۶۳۸۸؍  تک فعال معاملات کم ہوکر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار پر آگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید۱۶؍ ہزار ۵۷۷؍مریضوں کے صحتیابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر۵۵؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کیرالا میں اس دوران فعال معاملات میں۴۵۷۶؍ کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعدادایک لاکھ ۴۳؍ ہزار ۶۷۰؍ ہوگئی ہے  
    قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال کیسوں میں ۲۴۶؍کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد۴۹۲۶؍ ہوگئی ہے۔ یہاں مزید۴۱؍ مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد۲۴۶۶۸؍ ہوگئی ہے وہیں  ۱۴؍ لاکھ ۱۶۱؍ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں فعال معاملات ۱۱۰۰؍ سے کم ہو کر ۲۴۳۰۶؍ہوچکے ہیں  ۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی معاملات تیزی کے ساتھ کم ہورہے ہیں اور ایکٹیو کیسیز میں بھی بڑی کمی درج کی جارہی ہے۔ 
  اس بارے میں مرکزی وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا کے معاملات میں بہت تیزی کے ساتھ کمی ہو رہی ہے یہ صرف اور صرف عوام کے احتیاط اورطبی دنیا کی مستعدی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسے آگے بھی قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہم اور بھی بڑی بڑی بیماریوں سے لڑنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ وزارت نے احتیاط اور ماسک کا استعمال جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ 

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK