فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل میں فرانس کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی اسپین کی قومی ٹیم کے بارے میں ایک دلچسپ دعویٰ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اہم مقابلے سے قبل کھلاڑیوں نے ایرانی کباب سے لطف اٹھایا۔
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 7:06 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل میں فرانس کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی اسپین کی قومی ٹیم کے بارے میں ایک دلچسپ دعویٰ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اہم مقابلے سے قبل کھلاڑیوں نے ایرانی کباب سے لطف اٹھایا۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے سیمی فائنل میں فرانس کو۰۔۲؍گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی اسپین کی قومی ٹیم کے بارے میں ایک دلچسپ دعویٰ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اہم مقابلے سے قبل کھلاڑیوں نے ایرانی کباب سے لطف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھئے:کیکو شاردا کا انکشاف: کپل شرما شو کا۷۰؍ فیصد حصہ اسکرپٹڈ ہوتا ہے
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اس دعوے کو اسپین کی کامیابی کا خفیہ نسخہ قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کئے گئے جانے والے ایک ویڈیو میں ہسپانوی کھلاڑیوں کو ایرانی کباب کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سفارتخانے نے ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ فارسی ذائقوں سے بھرپور اس خصوصی کھانے کے بعد اسپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو شکست دی اور ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اگرچہ اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ایرانی کباب کا تذکرہ سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور متعدد صارفین اسے اسپین کی تاریخی کامیابی سے جوڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :میسی کی جیت کے امکانات کیوں مضبوط سمجھے جا رہے ہیں؟
ادھر ایک اور دلچسپ واقعہ بھی سامنے آیا ہے، جہاں ایک صارف کی پانچ سال قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پیش گوئی دوبارہ وائرل ہو گئی ہے، جس میں اس نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائنا کی اسپین کے خلاف کامیابی کی پیش گوئی کی تھی۔