• Tue, 06 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر گفتگو کی مزید گنجائش نہیں بچی‘‘

Updated: October 06, 2026, 12:47 PM IST | Agency | New Delhi

وزیرمالیات کے مطابق دونوں ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ایک دوسرے کو اور رعایت دینے کی گنجائش نہیں۔

Nirmala Sitharaman. Photo:INN
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این

  نئی دہلی (ایجنسی):  ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کے پھرتعطل کا شکار ہونے پر وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بتایا کہ بات چیت ایسی جگہ پہنچ کر رک گئی ہے، جہاں سے آگے بڑھنا دونوں ممالک کیلئےمشکل ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو نئی دہلی میں منعقدہ ’میونخ لیڈرس میٹنگ‘ میں  کہا کہ’’ مذاکرات اس موڑ پر پہنچ کر رک گئے ہیں جہاں نہ  ہندوستان  مزید رعایت دینے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی امریکہ۔‘‘ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کے باوجود اگر آگے مذاکرات کا کوئی نیا راستہ نکلتا ہے یا کوئی گنجائش پیدا ہوتی ہے تو دونوں ممالک اس پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 تو کیا اب ہند-معاہدہ ممکن نہیں؟
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ معاہدہ ٹوٹ گیا ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال بات چیت کی رفتار سست ہو گئی ہے۔ جب تک معاہدہ نہیں ہوتا، اس وقت تک ٹیکس یعنی محصولات پرانے نرخوں کے مطابق ہی برقرار رہیں گے۔ اس بیچ  روس  سے تیل درآمد کرنے کے معاملے میں ہندوستانی اشیاء پر ۱۰۰؍ فیصد ٹیرف کی امریکی دھمکی بھی برقرار ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK