Inquilab Logo

خواجہ اجمیریؒ کے دربار میں لیڈروں کا بھی تانتا

Updated: February 19, 2021, 7:44 AM IST | Agency | Ajmer

یہاں پر خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں عوام کے ساتھ ہی خواص کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

Ashok Gehlot - Pic : PTI
اشوک گہلوت ۔ تصویر : پی ٹی آئی

یہاں پر خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں عوام کے ساتھ ہی خواص کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جمعرات کو ملک کی کئی مقتدر شخصیات نے یہاں پر حاضری دی جبکہ بعض نے اپنے نمائندوں کے ذریعہ نذرانہ عقیدت روانہ کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور راجستھان کے گورنر نے کلراج مشر نے جہاں اپنے نمائندوں کے ذریعہ چادریں روانہ کیں، وہیں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ بذات خود تشریف لائے۔ 


 اسی کے ساتھ خواجہ کے در بار میں  شان  وشوکت کے ساتھ پھولوں کا نذرانہ ’ بسنت‘   بھی پیش کیا گیا۔ بسنت  پیش کرنے کا  جلوس نظام گیٹ سے شروع ہوا ، جس میں شاہی چوکی کے قوال اسرار حسین اور ان کے ساتھی سرسوں سمیت بسنتی رنگ کا گلدستہ ہاتھوں  میں پکڑے  چل رہے تھے اور امیر خسرو کا بسنتی کلام پیش کررہے تھے۔ اس دوران درگاہ دیوان کے بیٹے نصیرالدین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ سبھی  نے  درگاہ کے نظام گیٹ سے   احاطۂ نور ہو کر  اور مزار شریف پہنچ کر پھولوں ’  بسنت ‘ کا گلدستہ پیش کر کے دعا کی ۔  برسوں بعد  ایسا موقع آیا جب  عرس  کے دوران   بسنت پنچمی کے موقع پر خواجہ  کے  در بسنت   پیش کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK