Inquilab Logo Happiest Places to Work

دینی اداروں میں زیرتعلیم ۳۴؍طلبہ کی ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی

Updated: May 14, 2025, 11:19 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ایس ایس سی امتحان میںکامیابی حاصل کرنےوالے مدارس کے طلبہ بھی پیچھے نہیں ہیں۔ وہ دینی علوم کےساتھ عصری علوم بھی حاصل کررہے ہیں۔

10 Hufaz and students of the Department of World Studies of Darul Uloom Azizia who passed the SSC exam
دارالعلوم عزیزیہ کے ۱۰؍ حفاظ اور شعبہ عالمیت کے طلبہ جو ایس ایس سی امتحان میں کامیاب رہے

 ایس ایس سی امتحان میںکامیابی حاصل کرنےوالے مدارس کے طلبہ بھی پیچھے نہیں ہیں۔ وہ دینی علوم کےساتھ عصری علوم بھی حاصل کررہے ہیں۔ دینی اداروں کے ذمہ داران نے اس جانب توجہ دی اور اس کےمثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔شہر اور مضافات میں کئی مدارس ایسے ہیں جن میں زیرتعلیم حفاظ اور عالمیت کرنے والے طلبہ نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ان میںسے ۱۷۸؍طلبہ کی تفصیل بدھ کے شمارے میںشائع کی جاچکی ہے۔دیگر۵؍ اداروں کے ۳۴؍ طلبہ کی تفصیل ذیل میںدرج کی جارہی ہے۔ 
 دارالعلوم عزیزیہ کے۱۰؍ طلبہ نے ایس ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ان میں ناظرہ، حفظ اور عالمیت کرنے والے طلبہ شامل ہیں۔ امسال یہ تیسرا بیچ تھا۔ان طلبہ کی کامیابی کے تعلق سے ادارہ میںاستاذ حدیث مولانا محمدعارف عمری نے اس نمائند ہ کوبتایاکہ’’ ادارۂ ہٰذا کے طلبہ کودینی علوم کے ساتھ پابندی سے انجمن اسلام جان محمد قاسم ہائی اسکول اورانجمن مفیدالیتٰمٰی میرا روڈ میں عصری تعلیم دی جاتی ہے۔ مگراس کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی بھی صورت دینی علوم حاصل کرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے ۔‘‘ دارالعلوم محمدیہ مینارہ مسجد اور باؤلا مسجد میںزیرتعلیم ۸؍ حفاظ اورعالمیت کرنے والے طلبہ کامیاب ہوئے۔ادارہ کے نائب ناظم مولانا سیداطہرعلی کے مطابق ’’ ان طلبہ کی کامیابی میںان کی محنت اورادارہ میں جو ترتیب قائم کی گئی ہے اس کا عمل دخل ہے۔‘‘ دارالعلوم اسلامیہ ٹرسٹ ارلا مسجدمیں ۸؍طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔اس میںایک ناظرہ پڑھنے والا، ایک دَور کرنے والا اور۶؍ حفظ کررہے طلبہ شامل ہیں۔ اس ادارہ میں یہ دوسرا بیچ تھا ۔‘‘  جامعہ تجویدالقرآن نور مہرچیریٹیبل ٹرسٹ میںامسال ۷؍ حفاظ نے ایس ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ اس ادارے میں ایس ایس سی امتحان پاس کرنےوالے حفاظ کا یہ ۱۳؍ واں بیچ تھا۔ ادارہ کے ذمہ دار سید علی حسین کے مطابق ’’ادارۂ ہٰذا میںحفظ کےساتھ باقاعدہ نور مہرچیریٹیبل ٹرسٹ کےزیراہتمام اسکول بھی چلایا جارہا ہے۔ ترتیب یہ رکھی گئی ہےکہ ایس ایس سی امتحان میں وہی طالب علم شرکت کرے گا جو حفظ مکمل کرچکا ہو گا ۔اب تک ۱۱۲؍ حفاظ ایس ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ جامعہ منہاج السنہ (مالونی )کے بھی ایک طالب علم حافظ محمد سفیان نے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK