اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مشہور سیریز `فاسٹ اینڈ فیورس جوائن کرنے والے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ون ڈیزل نے ایک تصویر شیئر کی۔
EPAPER
Updated: December 15, 2025, 9:55 PM IST | New York
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مشہور سیریز `فاسٹ اینڈ فیورس جوائن کرنے والے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ون ڈیزل نے ایک تصویر شیئر کی۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مشہور سیریز `فاسٹ اینڈ فیورس جوائن کرنے والے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ون ڈیزل نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں ہالی ووڈ اداکار نے لکھا’’ سب نے مجھ سے یہی پوچھا کیا رونالڈو مشہور سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کا حصہ بننے جارہے ہیں؟
ون ڈیزل نے دعویٰ کیا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہاں وہ واقعی خاص ہے اور ہم نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو کے لیے ایک کردار لکھا ہے، تاہم انہوں نے اس کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دوسری جانب، خود کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اس حوالے سے اب تک کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی، البتہ فٹبال کی دنیا کے شائقین رونالڈو کو `فاسٹ اینڈ فیورس میں ضرور دیکھنا چاہیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:سونے کی درآمدات میں ۵۹؍ فیصد کمی، چاندی کی درآمدات میں۱۲۵؍ فیصد اضافہ
ون ڈیزل نے کیپشن میں لکھا کہ ’’سب پوچھ رہے تھے کہ کیا وہ فاسٹ اینڈ فیورس کی دنیا کا حصہ ہوں گے؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ واقعی خاص ہیں۔ ہم نے ان کے لیے ایک کردار لکھا ہے۔واضح رہے کہ ۲۰۲۱ء سے شروع ہونے والی مشہور ہالی ووڈ سیریز `فاسٹ اینڈ فیورس کے اب تک۱۰؍ سیزن ریلیز ہوچکے ہیں، آخری فلم ۲۰۲۳ء میں فاسٹ ایکس کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جب کہ اس کا دوسرا حصہ `فاسٹ ایکس: پارٹ ٹو۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:نومبر میں تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ بلین ڈالر ہوا، برآمدات میں بہتری
کارتک آرین نے احمد آباد میں جلیبی اور کُرکُرے فافڑا کا لطف اٹھایا
بالی ووڈ اسٹار کارتک آرین نے حال ہی میں احمد آباد میں اپنی آنے والی فلم تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری کے پروموشن کے دوران دل کی شکل والی جلیبی اور کُرکُرے فافڑا کا لطف اٹھایا۔کارتک نے اس خاص لمحے کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ دل کے شیپ والی جلیبی کو دو حصوں میں توڑتے ہوئے اور پھر اس کا ذائقہ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن میں وہ مٹھائی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے اور فافڑا سے بھری پلیٹ دکھاتے نظر آئے۔
کارتک نے اس پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے تلویندر کے گانے’’تینو زیادہ محبت کر بیٹھے‘‘ کا ذکر کیا، جو ان کی آنے والی فلم تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری کے ساؤنڈ ٹریک کا حصہ ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم دو ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو خود کی تلاش کے اپنے اپنے سفر کے دوران ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتے ہیں، لیکن خاندانی دباؤ ان کے رشتے کی آزمائش لیتا ہے۔