• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نومبر میں مسلسل دوسرے مہینے تھوک مہنگائی صفر سے نیچے

Updated: December 15, 2025, 9:56 PM IST | New Delhi

کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں سال بہ سال کمی کی وجہ سے نومبر میں تھوک قیمت پر مبنی افراط زر کی شرح ۳۲ء۰؍ فیصد نیچے درج کی گئی۔ یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہے جب ملک میں نئی نسل کی اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اصلاحات کے نفاذ کے بعد تھوک مہنگائی صفر سے نیچے ہے۔

Wholesale Inflation.Photo:INN
تھوک مہنگائی۔ تصویر:آئی این این

کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں سال بہ سال کمی کی وجہ سے نومبر میں تھوک قیمت پر مبنی افراط زر کی شرح ۳۲ء۰؍ فیصد نیچے درج کی گئی۔ 
یہ لگاتار دوسرا مہینہ ہے جب ملک میں نئی نسل کی اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اصلاحات کے نفاذ کے بعد تھوک مہنگائی صفر سے نیچے ہے۔ اس سے قبل اکتوبر ۲۰۲۵ءمیں تھوک مہنگائی ۲۱ء۱؍ فیصد کم تھی۔ 
پیر کو وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غذائی اشیاء کی تھوک مہنگائی نومبر میں۶۰ء۲؍ فیصد نیچے رہی جبکہ اکتوبر میں یہ ۰۴ء۵؍ فیصد نیچے تھی۔ نومبر ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں نومبر ۲۰۲۵ء میں پیاز کی تھوک قیمتوں میں۷۰ء۶۴؍  فیصد، آلو کی قیمتوں میں ۳۶؍ فیصد، سبزیوں کی قیمتوں میں۲۳ء۲۰؍ فیصد اور دالوں کی قیمتوں میں ۲۱ء۱۵؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ گندم، چاول اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی سال بہ سال کمی واقع ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:فٹبال کا سلطان آیا،دہلی میں میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا

کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ ایندھن کی تھوک قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ خام تیل کی قیمتوں میں ۹۲ء۱۳؍ فیصد کمی ہوئی۔ پیٹرول ۷۵ء۱؍  فیصد اور ڈیزل ۶۴ء۱؍ فیصد سستا ہوا۔ کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں ۷۸ء۱۲؍ فیصد کمی ہوئی۔  دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی ایک سال پہلے کے مقابلے میں کمی ہوئی یا کم شرح پر اضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے:تہواروں کے موقع پر بھی ہوائی کرایوں میں اضافے پر حکومت کارروائی کرے گی: نائیڈو

اس سے قبل ۱۲؍ دسمبر کے اعداد و شمار میں خردہ افراط زر کی شرح۷۱ء۰؍ فیصد تھی۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ۵؍ دسمبر کو جاری کردہ اپنی مانیٹری پالیسی کے جائزے کے بیان میں رواں مالی سال کے لیے اپنی افراط زر کی پیشین گوئی کو کم کر کے ۲؍ فیصد کر دیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خردہ افراط زر رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  ۶ء۰؍فیصد رہنے کی توقع ہے، جو ۳۱؍دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، اور چوتھی سہ ماہی میں ۲؍ فیصد۔ دریں اثنا، آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افراط زر کی شرح ۹ء۳؍ فیصد اور دوسری سہ ماہی میں ۴؍فیصد رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK