Inquilab Logo

اس سال کورونا سے عوام ہی نہیں کئی اہم سیاسی لیڈران بھی زندگی کی جنگ ہار گئے

Updated: December 28, 2020, 2:47 PM IST | Agency | New Delhi

کورونا سےجاںبحق ہونے والوں میں سابق صدر پرنب مکھرجی، کانگریس کے سینئر لیڈراحمد پٹیل،آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی اور ریلوے کے وزیر سریش انگڑی اور کئی اراکین پارلیمنٹ شامل

Pranab Mukherjee. Picture :INN
پرنب مکھرجی ۔ تصویر:آئی این این

 ن اکیسویں صدر کی دوسری دہائی  کے آخری سال کی شروعات سے ہی ملک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۱۹؍)سےدوچار رہا۔ کووڈ۱۹؍نے ایک طرف جہاں ملک کی معیشت پر کراری چوٹ کی وہیں دوسری طرف ہندوستانی سیاست کے کئی بڑے لیڈر بھی۲۰۲۰ءمیں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ کورونا کی وبا نےجن اہم سیاسی ہستیوں کو اپنی آغوش میں لیا،ان میں سابق صدر پرنب مکھرجی، کانگریس کے سینئر لیڈراحمد پٹیل،آسام کے سابق وزیر ترون گوگوئی اور ریلوے کے وزیر سریش انگڑی اور کئی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ ملک کے۱۳؍ویں صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی جان کورونا انفیکشن سے گئی۔سیاسی زندگی میں کانگریس میں رہتے ہوئے اپنی بات بے باکی سے رکھنے والے سبھی کے پیارےمکھرجی کا۸۴؍سال کی عمر میں۳۱؍اگست کو انتقال ہوگیا تھا۔مکھرجی کے دماغ میں جمع خون کو ہٹانے کیلئے ان کی سرجری ہوئی تھی اور وہ کورونا سے بھی متاثرتھے۔ سرجری کے بعد وہ بے ہوش ہی رہے اور۳۱؍اگست کو دنیا کو الوداع کہہ گئے۔  آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی بھی کورونا وائرس کو نہیں ہرا سکے۔ شمال مشرق میں کانگریس کے قد آورلیڈرگوگوئی کی۸۴؍سال کی عمر میں۲۳؍نومبر کو موت ہوگئی۔کانگریس کے چانکیہ کہےجانے والے گجرات سےراجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل کی جان بھی کورونا نے ہی لی۔کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سپاہی صلاح کار رہے احمد پٹیل کا ۷۱؍سال کی عمرمیں ۲۵؍ نومبرکو کورونا سے انتقال ہوگیا۔ وہ۳؍ بار لوک سبھا اور ۵؍بار راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ نریندرمودی حکومت میں ریلوے کے وزیر مملکت سریش انگڑی کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ۶۵؍ سال کی عمر میں ۲۳؍ستمبر کو ایمس میں ہوگیا۔ بہارکےسابق وزیراعلیٰ لالو یادو کا دایاں بازو مانےجانے والے اور دو ٹوک انداز میں اپنی بات کہنے والےسماجوادی لیڈراور سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کا۷۴؍سال کی عمر میں ۱۳؍ ستمبر  کو کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کےچند دن پہلے ہی انہوں نےلالو یادو کے راشٹریہ جنتا دل سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ ڈاکٹر پرساد نے جے پی تحریک سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔انہیں دیہی مزدوروں کیلئے شروع کی گئی مقبول روزگار یوجنا’منریگا‘ کا بانی مانا جاتا ہے۔مرکزاور بہار کی سیاست کے قدآور لیڈر مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نےبھی ۲۰۲۰ء میں دنیا کو الوداع کہا۔بہار اسمبلی سے بالکل پہلے جے پی تحریک کی شروعات اور لوک جن شکتی پارٹی کے بانی پاسوان کا ۷۴؍سال کی عمر میں ۸؍اکتوبر کو دل کی بیماری سے انتقال ہوگیا۔ملک میں ان کی دلت سیاست اور سماجی انصاف دلانے والے کے طور پر پہچان تھی۔وہ ایمرجنسی کے بعد ۱۹۷۷ء میں ہوئے عام انتخابات میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ بنے اور حاجی پور پارلیمانی سیٹ سے ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے بانی ارکان میں ایک اترپردیش میںپارٹی کی سیاست کے ماہر رہے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا انتقال بھی ۲۱؍جولائی کو۸۵؍برس کی عمر میں ہوگیا۔ سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے قریبی لال جی ٹنڈن ’بابوجی‘ کے نام سے مقبول تھے۔فوج سے بی جےپی کے سیاسی ماہر بنے بی جےپی کے بانی اراکین میں ایک سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع جسونت سنگھ کابھی طویل علالت کے بعد ۸۲؍سال کی عمر میں ۲۷؍ستمبر کو انتقال ہو گیا۔ بی جےپی کی سیاست کے ماہر جسونت سنگھ کے آخری کچھ برس پارٹی کے ساتھ کڑواہٹ بھرے رہے۔ایک وقت تھاجب وہ پارٹی کے اعلیٰ اور معزز لیڈروںمیں اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی کے ساتھ شمار کئے جاتے تھے۔چھتیس گڑھ کےسابق وزیراعلیٰ اور کسی زمانے میںکانگریس کے قدآور لیڈر اور سابق نوکرشاہ اجیت جوگی نے بھی۲۹؍مئی کو دنیا سے الوداع کہہ دیا۔
 سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے جنرل سیکریٹری اور پارٹی کے بانی ملائم سنگھ ، کے سب سے بھروسے مند راجیہ سبھاکے رکن پارلیمنٹ امر سنگھ گردے کی طویل بیماری کے بعدیکم اگست کو سنگاپور سے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سربراہی میں متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) حکومت کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ میں ووٹ کے لئے نوٹ میں ان کا نام خوب نمایاں ہوا تھا۔سال کے آخر میں ، کانگریس کے بزرگ لیڈر اور سابق خزانچی اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ موتی لال وورا نے بھی ۹۳؍برس کی عمر میں۲۱؍ دسمبر کو آخری سانس لی۔ ۱۹۸۵ء اور ۱۹۸۹ءمیںوہ دو بار غیر منقسم مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے۔
 یہی نہیں، آندھرا پردیش کے۴؍ ممبران پارلیمنٹ، تروپتی سےبلی درگا پرساد، کرناٹک سے اشوک راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ، تمل ناڈو کے کنیاکماری سےکانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار بھی انتقال کرگئے۔سابق کرکٹر اور اتر پردیش حکومت میں وزیر چیتن چوہان بھی کورونا سے ہار گئے ۔ اس کے علاوہ بہت سارے اراکین پارلیمنٹ بھی اس عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK