• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا میں سیاسی بحران کا خطرہ ٹل گیا، ٹروڈو حکومت کو اعتماد کا ووٹ حاصل

Updated: September 26, 2024, 9:41 PM IST | New Delhi

پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث کے بعد بیشتر اراکین نے لبرلز کو ہٹانے اور فوری انتخابات کے مطالبہ کرتی کنزرویٹوز کی تحریک کے خلاف ووٹ دیا جس کے باعث ٹروڈو حکومت گرنے سے بچ گئی۔

Canadian Prime Minister Justin Trudeau. Photo: INN
کنیڈا کےو زیر اعظم جسٹن ٹروڈو۔ تصویر: آئی این این

کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، بدھ کو اپنی اقلیتی لبرل حکومت کے پہلے بڑے امتحان میں عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئے۔ تاہم، اقتدار پر ان کی کمزور گرفت کو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ مرکزی حزب اختلاف کنزرویٹیو پارٹی منگل تک حکومت کو گرانے کیلئے دوبارہ کوشش کریگی۔ واضح رہے کہ ۹ سال سے اقتدار پر قابض ٹروڈو کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث کے بعد بیشتر اراکین نے لبرلز کو ہٹانے اور فوری انتخابات منعقد کروانے کی کنزرویٹوز کی تحریک کے خلاف ووٹ کیا جس کے باعث لبرل حکومت بچ گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن نے اپنے ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بتایا

بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کی جانب سے لبرلز کے ساتھ اتحاد کا معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے ہی بائیں بازو کے ٹوری لیڈر پیئر پوئیلیور فوری انتخابات کیلئے سرگرم ہیں جس سے ٹروڈو حکومت کا تختہ پلٹ جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پوئیلیور کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کے دور میں قومی قرض دوگنا ہوگیا اور وہ رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات، رہائش کے بحران اور جرائم سے نمٹنے میں ناکام رہے۔پوئیلیور نے حکومت کو گرانے کیلئے کوشش جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان: طالبان حکومت برکس میں شمولیت کی خواہاں

کنیڈا کی لبرل حکومت کو گرانے کیلئے ٹوری لیڈران کو دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت درکار ہے لیکن اپوزیشن پارٹیاں، ٹوری لیڈران کے دائیں بازو کے ایجنڈے کے خلاف پیچھے ہٹ گئی ہے۔ لبرل ہاؤس لیڈر کرینہ گولڈ نے ٹوری پر کھیل کھیلنے کا الزام لگایا۔ عدم اعتماد کے ووٹ کے فوراً بعد، این ڈی پی نے ایک اور سیاسی بحران کو ٹالتے ہوئے، کیپٹل گین ٹیکس پر قانون سازی کرنے کے لیے دوبارہ لبرلز کا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ ٹروڈو نے ۲۰۱۵ء میں اقتدار سنبھالا اور ۲۰۱۹ء اور ۲۰۲۱ء کے انتخابات میں پوئیلیور کے دو لیڈران کو شکست دے کر اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK