• Sat, 12 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیشواور اہل خانہ کو دھمکیاں، سیکوریٹی نہیں ملی

Updated: September 12, 2026, 10:57 AM IST | Agency | New Delhi

سوتنتر بھاردواج کی جیل کا سبب بننے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر شکایت کی۔

Nishu Azad with Chandra Shekhar Azad. Photo: INN
نیشو چندر شیکھر آزاد کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران نیشو آزادنامی جس لڑکی کے والد  پر حملہ کی وجہ سے سوتنتر بھاردواج کو جیل جانا پڑا، اس نے جمعہ کو سوشل میڈیا پراطلاع دی کہ وہ ’’اپنی اور اپنے خاندان کی سیکوریٹی کے بارے میں واقعی خوف زدہ ہے‘‘ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اسے  سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی۔

نیشو آزاد  ے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ہے ’’معزز سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود اب تک نہ میرے خاندان کو اور مجھے مناسب سیکوریٹی  فراہم نہیں کی گئی ۔ مسلسل دھمکیوں کی وجہ سے میں اپنی اور اپنے خاندان کی سیکوریٹی کے بارے میں واقعی فکر مند اور خوفزدہ ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایس آئی آر: وی وی ایس لکشمن، مہیش بابو، راجامولی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس!

ہندوتوا نظریات کے حامی انفلوئنسر سوتنتر بھاردواج نے ایک پوڈکاسٹ میں مبینہ طور پر لڑکی کے والد کی کھوپڑی پھوڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی اور کانگریس کی جانب سے دہلی پولیس پر سخت دفعات عائد کرنے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کے بعد بھاردواج کے خلاف مزید دفعات شامل کی گئیں۔ بھاردواج نے دہلی پولیس اور بی جے پی و این ڈی اے کے رہنماؤں سے اپنی قربت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی میں سربراہان مملکت اکٹھا، آج سےسربراہی اجلاس

لڑکی نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ’’مختلف ریاستوں  میں میرے خلاف کئی جھوٹی کراس ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا استعمال مجھے ایسی جگہوں پر جانے پر مجبور کرنے کیلئے کیا جاسکتا ہے جہاں مجھ پر جان لیوا حملہ کیا جاسکے۔‘‘اس نے مزید لکھا ہے  کہ ’’میں دسویں جماعت کی طالبہ ہوں اور اس سال میرے بورڈ کے امتحانات ہیں۔ تاہم، میری  خطرے کے باعث میں اسکول یا ٹیوشن بھی نہیں جاپارہی ہوں، جس سے میری تعلیم اور  میرامستقبل بری طرح متاثر ہورہا ہے۔‘‘

لڑکی نے کہاکہ ’’لہٰذا میں مودبانہ درخواست کرتی ہوں کہ معزز سپریم کورٹ کی ہدایات پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور مجھے اور میرے خاندان کو مزید تاخیر کے بغیر مناسب سیکوریٹی اور ضروری تحفظ فراہم کیا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK