Inquilab Logo

ٹورنٹ پاورڈکیتی کر رہی ہے،۱۶؍ فیصد الیکٹریسٹی ڈیوٹی کےبجائے ۲۱؍ فیصد وصول رہی ہے

Updated: October 16, 2020, 12:05 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

عام آدمی پارٹی کا انکشاف۔ملک میں سب زیادہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ’مہاوترن ‘سب سے مہنگی بجلی سپلائی کر رہی ہے: ’آپ‘ لیڈروں کا الزام۔ وزیر اعلیٰ ،وزیر توانائی اور گورنر سے شکایت کی گئی

Dr. Al-Tamish Faizi is addressing a press conference along with his other leaders.Picture:INN
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر التمش فیضی اظہار خیال کرتے ہوئے،ساتھ میں آپ کے دیگر لیڈران۔ تصویر: آئی این این

ٹورنٹ پاور کمپنی  صارفین کے ساتھ ڈکیتی کر رہی ہے اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی ۱۶؍ فیصد وصول کرنے کے بجائے ۵؍ فیصد زیادہ یعنی ۲۱؍ فیصد وصول رہی ہے۔ اس فریب دہی کے سبب ممبرا کوسہ کے ہزاروں  صارفین سے ۵؍ فیصد زیادہ بل جبراً وصول کیا جارہا ہے۔‘‘یہ انکشاف عام آدمی پارٹی کی اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر التمش فیضی نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کیا ۔
  انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک میں  سب سے زیادہ بجلی مہاوترن پیدا کرتی ہے اور یہی سرکاری مہاراشٹر میں صارفین کو سب سے مہنگی بجلی سپلائی کرتی ہے۔ مہاوترن سے بجلی خریدنے والی کمپنیاں اس سے کم شرح پر بجلی سپلائی کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے  اس فریب دہی کی شکایت وزیر توانائی ، وزیر اعلیٰ اور گورنر تک سے کی ہے اور اب ٹورنٹ کے خلاف پولیس میں فریب دہی اور ڈکیتی  کی شکایت درج کرانے کی تیاری کی جاری ہے۔اس پریس کانفرنس میں تھانے ضلع کے صدر محمد عثمان بغدادی ، ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے آپ کے صدر فضل امین ، ناظم انصاری(سیکریٹری) اور دیگر موجود تھے۔   اس سلسلے میں  ڈاکٹر التمش فیضی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ’’ممبرا کوسہ ، شیل دیوا اور اطراف کے علاقوں میں ٹورنٹ پاور اور مہاوترم    کی جانب سے جو صارفین کو جو بجلی بل دیاجارہا ہے  اس پر دائیں جانب الیکٹریسٹی ڈیوٹی ۱۶؍ فیصد وصول کرنے کا اطلاع دی گئی ہے لیکن جب ہم نے بل میں کیلکولیٹ کیا تو پتہ چلاکہ ۱۶؍ فیصد کہہ کر دراصل ۲۱؍ فیصد الیکٹریسٹی ڈیوٹی  وصول کی جارہی ہے جو کہ ۵؍ فیصد زیادہ ہے ۔ اس طرح ہر صارف سے ۵؍ فیصد الیکٹریسٹی ڈیوٹی زیادہ  وصول کی جارہی ہے۔ یہ ایک ڈکیتی کیونکہ اسے جبراً وصول کیا جارہا ہے۔‘‘  عام آدمی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر التمش فیضی نے مزید کہا کہ ’’ممبرا کوسہ میں بڑی تعداد میں غریب عوام رہتے ہیں اور اس زیادہ شرح پر نافذ کرنا ہے ان پر ظلم ہے۔ ہم اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور سوشل میڈیا، نکڑ ناٹک اور دیگر ذرائع سے عوام کو بیدار بھی کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کی بھی تیاری کی جائے گی ۔‘‘ ڈاکٹر فیضی نے مزید کہا کہ’’ممبرا میں بجلی سپلائی کمپنی کے تعلق سے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا تھا کہ بی جے پی نے فرنچائز کمپنی ( ٹورنٹ پاور) کو ٹھیکہ دیا  ہے ۔ اس ضمن میں ہمیں جو دستاویز ملے ہیں اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ این سی پی نے ہی ۳؍ فروری کو یہ ٹھیکہ دیا ہے۔ جس میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا ہے ،مقامی رکن اسمبلی  اور ہاؤسنگ وزیر بھی اس میٹنگ کا حصہ تھے۔ انہیں بھی اس میٹنگ میں بلایا گیا تھا۔لہٰذا اب لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرنا چاہئے کہ ٹورنٹ پاور کو بی جے پی نے لایا ہے بلکہ اسے این سی پی کے تعاون سے لایا گیا ہے۔ حکومت نے ہی ٹورنٹ کو لایا ہے اور اقتدار میں شامل افراد کیسے ٹورنٹ کے خلاف کورٹ جانے کا اعلان کر رہے ہیں؟البتہ حکومت ہی اس کنٹریکٹ ہرجانہ ادا کر کے منسوخ کر سکتی ہے۔‘‘
ٹورنٹ سب سے مہنگی
 ڈاکٹر التمش فیضی نے ملک کے بجلی سپلائر کی شرح اور پیداوار کی فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے ملک کے ۴۳؍ بجلی سپلائر کا جائزہ لیا تو پتہ چلاکہ سب سے مہنگی بجلی مہاوترن ، ٹورنٹ ہی سپلائی کر رہا ہے۔ جبکہ سب سے سستی بجلی تمل ناڈو میں ٹی جی ڈی سی سپلائی کر رہی ہے۔ تمل ناڈو  ۱۰۰ ؍ یونٹ مفت سپلائی کی جارہی ہے  اور دہلی میں ۲۰۰؍ یونٹ بجلی کی قیمت ریاستی حکومت ادا کرتی ہے اور صارفین کو مفت بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں شیو سینا نے بجلی شرح کم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ۲۰؍ فیصد بڑھا دیا ۔‘‘
 آپ کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
  عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے بجلی بل میں دھاندلی کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ محکمہ ، ایجوکیشن اور دیگر مسائل کو بھی اجاگر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK