Inquilab Logo

بیجنگ میں گرم لہروں کے درمیان چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں طوفانی بارش اور سیلاب

Updated: July 04, 2023, 12:11 PM IST | Beijing

دس ہزا ر سے زائد افراد بے گھر ، متاثرین کی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی ، تقریبا ً ۷۰؍ گھر تبا ہ  ،۲؍ ہزار ۲۸۳؍ گھروں کو جزوی نقصان فصلیں بھی متاثر ، ۵۷۵؍ یوآن کا خسارہ

Aid workers in Honan busy clearing mud. (AP/PTI)
ہونان میں امدادی کارکن کیچڑ ہٹانے میں مصروف۔ ( اےپی/ پی ٹی آئی)

 جہاں ایک طرف چین کا دارالحکومت لگاتار شدید گرمی کی زد میں ہے ، وہیں دوسری طرف جنوبی چین میں  اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے کہ اس کے نتیجے میں  ۱۰؍ ہزار سےزائد افرا د بے گھر ہوگئے ہیں۔
  میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو چین  کے محکمۂ  موسمیات نے بتایا کہ   بیجنگ تقریباً ۱۰؍  روز سے شدید گرم لہروں کی زد میں ہے جہاں پیر کو زیادہ سے زیادہ  سے درجۂ  حرارت ۳۵؍ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہےکہ جون کے مہینے میں  بیجنگ اور شنگھائی میں زیادہ سےزیادہ سے درجۂ حرارت کا سوسال ریکارڈ  ٹوٹ چکا ہے ۔ 
  دوسری جانب چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں مسلسل گرمی کے بعد پیر کو بارش کا آغا ز ہوا تو  نظامِ زندگی  درہم برہم  ہوگیا۔ خبر لکھے جانے تک  چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، شمالی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔بارش کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوںطغیانی آگئی ہے جس  نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے اور کئی بستیاں بھی  اُجاڑ دی  ہیں۔ اس دوران چٹان کھسکنے کے حادثات سے  راستے بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو محفوط مقامات تک منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب سیلابی صورتحال کے سبب سڑکیں اور پل بھی بہہ چکے ہیں۔
 امریکی خبر رساں ایجنسی  اسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی ) نے  پیر کو چین کے قدرتی آفات سے نمٹنے  سے متعلق ادارے کے حوالے سے بتایا،’’ہونان صوبے میں طوفانی بارش  سے ۱۰؍ ہزار افراد بے گھر ہوگئےہیں  ۔ انہیں محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔ 
   قدرتی آفات سے نمٹنے  سے متعلق ادارے  نے مزید بتایا ، ’’سیلاب میں تقریبا ً ۷۰؍ گھر تبا ہ ہوگئے ہیں جبکہ ۲؍ ہزار ۲۸۳؍ گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔  اس دوران فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اب تک ۵۷۵؍ یوآن کو  خسارہ  ہوا ہے۔ ‘‘ دوسری جانب چین  کے ایک حصے میں بارش کے درمیان اب بھی ۱۲؍ صوبےگرم لہروں کا سامنا کررہے ہیں۔  وہاں چند دنوں میں بارش  متوقع ہے۔

china beijing Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK