Updated: August 21, 2026, 6:00 PM IST
| New Delhi
ہندوستان کی تریسا جولی اور گایتری گوپی چند نے جمعہ کو سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں چین کی جیا یی فان اور ژانگ شو شیان کو۲۱۔۱۶، ۱۵۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍سے شکست دے کر بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کامیابی کے ساتھ خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کا طویل عرصے سے جاری تمغے کا انتظار بھی ختم ہوگیا۔
تریساجولی اور گایتری پلیلاچند۔ تصویر:ایکس
ہندوستان کی تریسا جولی اور گایتری گوپی چند نے جمعہ کو سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں چین کی جیا یی فان اور ژانگ شوشیان کو۲۱۔۱۶، ۱۵۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍سے شکست دے کر بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کامیابی کے ساتھ خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کا طویل عرصے سے جاری تمغے کا انتظار بھی ختم ہوگیا۔ چینی جوڑی کے خلاف اپنے گزشتہ تینوں مقابلے ہارنے والی تریسا اور گایتری نے پہلا گیم گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی اور فیصلہ کن گیم میں مکمل غلبہ حاصل کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کو آخری عالمی تمغہ ۲۰۱۱ءمیں ملا تھا، جب جوالا گٹا اور اشونی پونپا نے لندن میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ پہلے گیم میں چینی جوڑی نے۱۔۶؍ کی برتری حاصل کرکے ہندوستانی کھلاڑیوں پر دباؤ بنایا اور ۱۶۔۲۱؍ سے گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں بھی جیا اور ژانگ نے ۱۔۵؍ کی برتری حاصل کی، لیکن تریسا اور گایتری نے جارحانہ کھیل کے ذریعے واپسی کرتے ہوئے ۱۵۔۲۱؍ سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ فیصلہ کن گیم میں پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:جو روٹ نے سچن تینڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کرلی، پاکستان کے خلاف نصف سنچری
آخری گیم میں ہندوستانی جوڑی نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا اور۵۔۱۱؍ کی برتری حاصل کرلی۔ بعد میں اسکور ۹۔۱۷؍ تک پہنچا اور چینی کھلاڑیوں کی متعدد غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے ۱۳۔۲۱؍ سے گیم جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ فتح کے بعد تریسا جولی کورٹ پر گر پڑیں جبکہ گایتری کچھ لمحوں تک اپنی کامیابی پر یقین نہ کرپائیں۔ اس کامیابی نے نہ صرف ان کا ۰۔۳؍ کا سابقہ ریکارڈ بدل دیا بلکہ ہندوستان کے لیے عالمی چیمپئن شپ کے خواتین ڈبلز میں ۱۵؍ سال بعد تمغہ بھی یقینی بنا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:شرمیلا ٹیگور کے بیان پر کنگنا رناوت کا ردعمل، کہا’’ہندو مسلم ذہنیت سے باہر آئیں‘‘
مشکلات سے بھرے سفر کے بعد اس جوڑی نے انڈونیشیا اوپن میں واپسی کی، پھر یو ایس اوپن میں شرکت کی اور رواں ماہ فلپائن انٹرنیشنل چیلنج کا خطاب بھی جیتا۔ ۲۰۲۲ء کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اس جوڑی نے ۲۰۲۵ء کے آغاز میں عالمی ٹاپ ۱۰؍ میں بھی جگہ بنائی تھی۔ اب تریسا اور گایتری کی نظریں سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی پر ہوں گی۔