Inquilab Logo

جنوبی افریقہ میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبے میں فوج مامور

Updated: April 20, 2022, 10:49 AM IST | Agency | Johannesburg

بجلی کے نظام کی بحالی اور متاثرین کی مدد کیلئے۱۰؍ ہزار فوجی مامور کئے گئے۔ ۱۳؍ ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ ۴۰؍ ہزار افراد متاثر ہیں

 People in Durban are helping each other like this..Picture:INN
ڈربن میں لو گ کچھ اس طرح ایک دوسرے کی مدد کررہےہیں۔ ۔ تصویر: آئی این این

جنوبی افریقہ میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبے میں امدادی کاموں کیلئے فوج  مامور کر دی گئی ہے۔  اس سلسلے میں منگل کو نیشنل ڈیفنس فورس نے بتایا کہ بجلی کے نظام کی بحالی اور متاثرین کی مدد کیلئے۱۰؍ ہزار فوجی مامور کئے گئے ہیں۔ یہ فوجی متاثرہ علاقے میں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے علاوہ زخمیوں کو طبی امداد بھی فراہم کریں گے۔ گزشتہ ہفتے ملکی ساحلی علاقے کوازُولُو ناٹال میں طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں اب تک ۴۴۰؍سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
 کوازُولُو ناٹال کے وزیر اعلیٰ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد۴۴۳؍ ہو چکی ہے جبکہ ۶۳؍  افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ساحلی علاقہ کوازُولُو ناٹال پورے کا پورا پانی میں ڈوب چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں جنوب مشرقی ساحلی علاقے سے شروع ہونے والی طوفانی بارش سیلاب کا  سبب بنی ہے۔  بارش  کے بعد ڈربن شہر اور آس پاس کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔ ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے شدید نوعیت کے موسمی حالات آئندہ معمول  بن جائیں گے۔  واضح رہےکہ جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔حکام کے مطابق مسلسل بارش سے ۱۳؍ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بدترین سیلاب نے۴۰؍ ہزار سے زائد افراد کو بری طرح متاثر کیا۔ حکومت نے تباہ شدہ عمارتوں، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے فنڈزجاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK