Inquilab Logo

جنوبی ہند میں اپوزیشن کو شاندار فتح کا یقین

Updated: April 14, 2024, 1:19 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

کانگریس کی انتخابی منشور کمیٹی کے سربراہ پی چدمبرم کے مطابق کیرالا، کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں کانگریس اور’ انڈیا‘ اتحاد کی کارکردگی کافی اچھی رہے گی۔

Senior Congress leader and former Union Home Minister P Chidambaram. Photo: INN
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم۔ تصویر : آئی این این

ملک میں عام انتخابات کی گہما گہمی کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جنوبی ریاستوں  میں اپوزیشن اتحاد کی شاندار جیت کی پیش گوئی کی ہے، تاہم انہوں نے دیگر ریاستوں کے بارے میں  نتائج کا اندازہ لگائے جانے کو مشکل قرار دیا۔ کانگریس کی انتخابی منشور کمیٹی کے سربراہ پی چدمبرم نےاس یقین کا اظہار کیا کہ ایک بار پھر بی جے پی کو تمل ناڈو اور کیرالا میں  کچھ بھی نہیں  ملے گا اور اپوزیشن اتحاد کی شاندار جیت ہوگی۔ کیرالا میں یوڈی ایف اور ایل ڈی ایف اتحاد کو ۲۰؍کی ۲۰؍سیٹیں  ملیں  گی جبکہ کرناٹک اور تلنگانہ میں اس وقت کانگریس کی مقبول حکومتیں ہیں جو کافی سیٹیں  حاصل کریں  گی۔ 
 واضح  رہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور کو ترتیب دینے میں  پی چدمبرم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت کانگریس کے منشور کا ہر جگہ ذکرکیا جارہاہے جس سے وزیراعظم نریندر مودی بھی سخت پریشان نظر آتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں  کئی بار کانگریس کے منشور کو نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلم لیگ کا چربہ بتایا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ اس کا انتخابی منشور عوام کی آواز ہے اور راہل گاندھی کی قیادت میں  بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا میں  عوام کی آواز کو الفاظ کا جامہ پہنا دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کو او بی سی کی مزید کئی تنظیموں کی غیر مشروط حمایت

پی چدمبرم نے ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں  کہا کہ شمال کی چند ریاستوں  میں  بھی کانگریس کی کافی بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزا رپورٹس ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں  ہریانہ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور دہلی کا نام لیااور کہا کہ وہ ان ریاستوں   کے بارے میں  بھی مثبت ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی اس انتخاب میں ایک اہم پلیئر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگا ل میں  اپنے قلعہ کی حفاظت سے اپوزیشن اتحاد کو مزید مضبوطی ملے گی۔ 
 پی چدمبرم نے عام انتخابات میں  وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری حکمت عملی یہ ہے کہ اپوزیشن کو ہندو مخالف سیاستدانوں  کا گروہ قرار دے لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK