امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ۲۵۰؍ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے نیشنل مال میں ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے بجائے انہوں نے ۲۴ ؍جون کو ’’میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ ریلی منعقد کرنے اور خود اس سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2026, 5:03 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ۲۵۰؍ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے نیشنل مال میں ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے بجائے انہوں نے ۲۴ ؍جون کو ’’میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ ریلی منعقد کرنے اور خود اس سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے۲۵۰؍ ویں یوم آزادی پر ہونے والے کنسرٹ کو اچانک منسوخ کر دیا جس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے۔ امریکہ کا۲۵۰؍ واں یوم آزادی۴؍ جولائی کو منایا جائے گا اور ٹرمپ حکومت اس یوم آزادی کو یادگار بنانے کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے، اسی سلسلے میں ایک کنسرٹ بھی منعقد کیا جانا ہے۔ تاہم، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کنسرٹ کو اچانک منسوخ کر دیا ہے اور جو وجہ بیان کی ہے، اس نے تمام امریکیوں سمیت دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ کنسرٹ منسوخ کیا جا رہا ہے، اس کی جگہ۲۴؍ جون کو میک امریکہ گریٹ اگین (امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے) ریلی نکالی جائے گی، جس سے وہ خود خطاب کریں گے۔ امریکی صدر نے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ کنسرٹ کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو گلوکار بہت زیادہ معاوضہ لیتے ہیں، دوسرا ان کی موسیقی بیزار کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا
واضح رہے کہ امریکہ کے۲۵۰؍ ویں یوم آزادی کے سلسلے میں صدر ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ فریڈم کی جانب سے۱۶؍ روزہ جشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس۱۶؍ روزہ جشن میں نیشنل مال پر کنسرٹ ہونا تھا تاہم، امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے چند روز میں کئی گلوکاروں نے کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے ہی انکار کر دیا تھا۔