ٹرمپ نے ہندوستان میں بائیک چلاتے اور شیر کی سواری کرتے اپنی اے آئی ویڈیو شیئر کی، تجزیہ نگار اس کے معنی تلاش کررہے ہیں، جبکہ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طنز اور تعریف دونوں طرح کے ردعمل کو جنم دیا۔
EPAPER
Updated: June 07, 2026, 9:04 PM IST | Washington
ٹرمپ نے ہندوستان میں بائیک چلاتے اور شیر کی سواری کرتے اپنی اے آئی ویڈیو شیئر کی، تجزیہ نگار اس کے معنی تلاش کررہے ہیں، جبکہ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طنز اور تعریف دونوں طرح کے ردعمل کو جنم دیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پھر وہی کر رہے ہیں جو وہ سب سے بہتر کرتے ہیںیعنی خود سے محبت۔ اپنے اس جنون کے تازہ مظاہرے میں، انہوں نے ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ خود ہیں اور پس منظر میں ایک گانا بار بار کہہ رہا ہے، ’’ہر کوئی ڈونالڈ ٹرمپ سے محبت کرتا ہے۔‘‘انہوں نے یہ ویڈیو۶؍ جون کو اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر شیئر کی، اور صرف ایک پوسٹ پر ہی مطمئن نہیں ہوئے بلکہ گزشتہ پانچ گھنٹوں میں انہوں نے اسے دوبارہ شیئر کیا۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے اے آئی سے بنی ویڈیوز اور تصاویر میں خود نمائی کا اظہار کیا ہے۔ درحقیقت، اگر ٹروتھ سوشل پر ان کی پوسٹس کا تجزیہ کیا جائے تو انہوں نے روزانہ کم از کم دو اے آئی ویڈیوز یا تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں کبھی خود کو یسوع مسیح کے روپ میں، تو کبھی ایران سے لے کر گرین لینڈ تک مختلف ممالک پر امریکی پرچم لہراتے ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ اور تیونس میں بڑے پیمانے پر فلسطین حامی مظاہرے، جنگ بندی کا مطالبہ
ٹرمپ کی تازہ ویڈیو ایک منٹ کی ہے جس میں اے آئی سے تیار کردہ وہ خود دنیا بھر کا سفر کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ پس منظر کا گانا کہتا ہے کہ سب ان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کلپ میں صدر کو خلائی سوٹ میں چاند پر امریکی پرچم لہراتے، اونٹ پر سوار، ہندوستان کی گلیوں میں موٹرسائیکل چلاتے، اور یہاں تک کہ شیر پر سوار دکھایا گیا ہے۔ اس میں ریپبلکن صدر کو پیراگلائیڈنگ کرتے اور اپنا مشہور ڈانس ا سٹیپ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا چہرہ پیزا پر، بل بورڈز پر، ڈبل ڈیکر بس پر، ارورہ بوریلیس (شمالی روشنیوں) میں اور ماؤنٹ رشمور پر بھی دکھایا گیا ہے۔ بعد ازاں ویڈیو کے عجیب ترین مناظر میں سے ایک میں ایک چینی شخص سونے کی بتیسی لگائے دکھایا گیا ہے جس پر ٹرمپ کا نام کندہ ہے۔ اگرچہ یہ صرف ایک منٹ کی ویڈیو تھی، جبکہ اس کے بول میں لفظ ’’ٹرمپ‘‘ ۴۵؍ بار اور ’’ڈونالڈ‘‘۲۹؍ بار دہرایا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایسی ہے جنگ، نقل مکانی اور ملبہ کے بیچ اہل غزہ کی زندگی!
تاہم اطلاعات کے مطابق، پس منظر کا گانا’’ ہر کوئی ڈونالڈ ٹرمپ سے محبت کرتا ہے‘‘ٹروتھ سوشل پر اے سی ۱۳۲؍ نامی صارف نے بنایا تھا۔ جب صدر نے ویڈیو شائع کی تو صارف نے کہا،’’مجھے فخر ہے کہ صدر ٹرمپ کی توثیق حاصل ہے، جن کے بارے میں میں نے یہ گانا لکھا تھا۔‘‘ ٹرمپ نے ان کا جواب بھی شیئر کیا۔ کلپ کے آخر میں گانا انتھونی کانسٹنٹینو کے نام منسوب ہے، جو نیویارک میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ ریپبلکن کانگریسی امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ کی اے آئی سے محبت شدید تنقید کا نشانہ بنی تھی جب انہوں نے ایک اے آئی سے بنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے روپ میں پیش کیا۔ لیکن انہوں نے بعد میں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، لیکن معافی نہیں مانگی اور اپنی وضاحت میں کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ویڈیو میں وہ ڈاکٹر کے روپ میں ہیں۔اس کے علاوہ اس سے کچھ دن پہلے، ٹرمپ نے ایک اور ترمیم شدہ تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ افسانوی جاسوس جیمز بانڈ کے روپ میں تھے جس کا متن تھا ’’ٹرمپ ۰۰۷؍۔‘‘ انہوں نے حال ہی میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں خود کو عظیم پرکشش‘‘ کہا تھا۔