• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا انتباہ ، روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا

Updated: November 17, 2025, 4:42 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روس سے کاروبار کرنے والے ممالک سخت پابندیوں کا سامنا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر ۵۰۰؍ فیصد ٹیرف عائد کی جائیں گی۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روس سے کاروبار کرنے والے ممالک سخت پابندیوں کا سامنا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر ۵۰۰؍ فیصد ٹیرف عائد کی جائیں گی۔  غیر ملکی میڈیا  کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلکنز روس کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر پابندیوں کا بل تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن اراکین  ایسی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ 
انہوں  نے کہا کہ ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ یہ تجویز میں نے ہی پیش کی تھی، جو بھی ملک روس کے ساتھ کاروبار کرے گا اس پر بہت سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، وہ اس میں ایران کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسکول پکنک کیلئے ایس ٹی کی نئی بسیں رعایتی کرایہ پر دی جائیں گی:وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک کا اعلان

روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے سے کئی طرح کے وسیع اثرات مرتب ہوں گے، جن میں امریکہ  کے کچھ اتحادی بھی متاثر ہوں گے اور اس سے روس اور اس کی کمزور معیشت پر دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔ 
جب ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا روس اور پوتن  پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے کانگریس کے لیے قانون سازی کا وقت آ گیا ہے تو ٹرمپ نے جواب دیا،ہاں، میں نے سنا ہے کہ وہ ایسا کر رہے ہیں اور یہ میرے لیے ٹھیک ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے کئی مہینوں تک روس کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ میں تاخیر کی تھی تاہم ۲۲؍ اکتوبر کو انہوں نے روس کی دو سب سے بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ اور لکوئل پر آخرکار نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر ہی دیا۔ 
انرجی اینڈ کلین ایئر ریسرچ سینٹر کے مطابق روس کے بڑے انرجی خریداروں میں ایک چین ہے، جو کوئلے اور خام تیل کی خریداری میں سب سے آگے ہے، جب کہ ترکی روسی تیل کی مصنوعات کا بڑا خریدار ہے، اور یورپی یونین مائع قدرتی گیس اور پائپ لائن گیس کی سب سے بڑی خریدار ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش: معزول وزیراعظم شیخ حسینہ ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کی مرتکب، سزائے موت

ہندوستان  پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
بلومبرگ کے مطابق اس بل کے تحت ٹرمپ روس کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک سے درآمدات پر۵۰۰؍ فیصد تک ٹیرف لگا سکتے ہیں۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ہندوستان اور چین پر پڑ سکتا ہے کیونکہ دونوں روس کے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ سی آر ای اے  کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان اکتوبر میں روس سے توانائی کا دوسرا سب سے بڑا خریدار تھا، جس نے۱ء۳؍ بلین (۲۸؍ہزار کروڑ+) کی خریداری کی۔ اس میں خام تیل ۸۱؍فیصد، کوئلہ ۱۱؍ فیصد اور تیل کی مصنوعات ۷؍ فیصد شامل ہیں۔ چین اکتوبر میں ۸ء۵؍ بلین یورو کی خریداری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK