• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکول پکنک کیلئے ایس ٹی کی نئی بسیں رعایتی کرایہ پر دی جائیں گی:وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک کا اعلان

Updated: November 17, 2025, 4:28 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

دیوالی کی تعطیلات کے بعد متعدد اسکول اور کالج  طلبہ کو اسکول ٹرپ/ پکنک یا اسٹڈی پکنک کیلئے لے جاتے ہیں۔ طلبہ کو ’’سستے اور محفوظ‘‘ سفر سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس سال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ (ایس ٹی) کارپوریشن نے ان اسکول ٹرپ کیلئے رعایتی کرایہ پر نئی بسیں فراہم کرے گا۔

Transport Minister Pratap Sarnaik. Photo: INN
وزیرٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک۔ تصویر:آئی این این
دیوالی کی تعطیلات کے بعد متعدد اسکول اور کالج  طلبہ کو اسکول ٹرپ/ پکنک یا اسٹڈی پکنک کیلئے لے جاتے ہیں۔ طلبہ کو ’’سستے اور محفوظ‘‘ سفر سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس سال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ (ایس ٹی) کارپوریشن نے ان اسکول ٹرپ کیلئے رعایتی کرایہ پر نئی بسیں فراہم کرے گا۔ یہ اطلاع وزیر ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی کارپوریشن کے چیئرمین پرتاپ سرنائک نے اتوار کو دی ہے ۔ اس ضمن میں وزاٹرانسپورٹ کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں وزیر سرنائک نے کہا کہ ’’ہر سال جب دیوالی کی تعطیلات ختم ہوتی ہیں، اسکولی طلبہ مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کیلئے جاتے ہیں۔ اسکول سے پکنک یا مطالعہ کی ٹرپ طالب علم کی زندگی میں ایک بہت ہی یادگار تجربہ ہوتا ہے۔ ریاستی حکومت ایس ٹی کے ذریعے اسکول کے سفر کیلئے طلبہ کو کل کرایہ پر۵۰؍فیصد رعایت فراہم کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے طالب علم مہاراشٹر کے مختلف مذہبی اور تاریخی سیاحتی مقامات کو مناسب کرایہ ادا کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ان کے اسکول کے نصاب میں ایک سرگرمی ہے۔‘‘
وزیر ٹرانسپورٹ کے بقول اس سال اسکول ٹرپ کیلئے ایس ٹی کی ملکیت والی نئی بسیں دستیاب کرائی جائیں گی۔ ریاست بھر کے۲۵۱؍ ایس ٹی ڈپو سے روزانہ۸۰۰؍ سے ایک ہزار بسیں مختلف اسکولوں اور کالجوں کو سفر کیلئے دستیاب کرائی جائیں گی۔ انہوں نے تفصیل بتائی کہ پچھلے تعلیمی سال نومبر سے فروری کے درمیان، ایس ٹی کارپوریشن نے ریاست بھر کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے تعلیمی دورے کیلئے ۱۹؍ ہزار ۶۲۴؍ بسیں دستیاب کرائی تھیں۔ اس کے ذریعے ایس ٹی کو۹۲؍ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی ۔اس سال بھی ہر ڈپو سے ہر روز اپنے دائرہ اختیار کے اسکولوں اور کالجوں کیلئے ایس ٹی بسیں دستیاب کرانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ڈپو ہیڈز اور اسٹیشن ہیڈز خود اسکولوں اور کالج کے ذمہ داران سے ملاقات کر رہے ہیں اور پکنک کیلئے ایس ٹی مہامنڈل کی رعایتی سروسیز کی پیشکش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK