Inquilab Logo

خود کشی پرمجبورہونےوالی تُنیشا پروالدہ اوررشتہ داروں کےمظالم کا سنسنی خیزالزام

Updated: January 03, 2023, 10:26 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

شیزان کی بہنوں نے اداکارہ کی ماں پر اس کے مالی معاملات کوکنٹرول کرنے، وقت پر پیسے نہ دینے اور ایک موقع پر گلا تک گھونٹنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا

Sheezan Khan`s sisters during the press conference.(PTI)
شیزان خان کی بہنیں پریس کانفرنس کے دوران ۔( پی ٹی آئی)

 تُنیشا شرما کو خود کشی پر مجبور کرنے کے شبہ میں  زیر حراست شیزان  خان پر مہلوک اداکارہ کی والدہ کے ذریعہ عائد کئے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پیر کو شیزان کی بہنوں  نے  خود تنیشا شرما کی ماں اوراس کے رشتہ داروں پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے۔ 
 شیزان خان کی بہنوں فلک ناز اور شفق ناز نے  پیر کو اپنے  وکیل شیلیندر مشرا  کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تنیشا کے مالی معاملات پر اس کی ماںونیتا شرما کا قبضہ ہوتا تھا اور کئی مرتبہ تنیشا کو اپنے ہی پیسے مانگنے کیلئے گڑ گڑانا پڑتا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک بار تو تُنیشا کی ماں  نےاس کا گلاتک گھونٹنے کی کوشش کی تھی۔ دونوں  بہنوں نے  تنیشا کی ماں کے اس الزام کوقطعی جھوٹ قرار دیا کہ شیزان  تنیشا کو حجاب پہننے پر مجبور کررہاتھا یا اس کی کوئی ’’خفیہ گرل فرینڈ‘‘ تھی۔ واضح رہے کہ شیزان کی بہن  تنشیا کی قریبی دوست بھی تھی۔اس کی آخری رسومات  میں بھی انہوں  نے شرکت کی اور بے تحاشہ روتی ہوئی نظر آئیں۔
  انہوں نے بتایا کہ تنیشا کی والدہ کا رویہ اپنی کی بیٹی کے ساتھ بہت بُرا تھا اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کے تمام معاشی معاملات کو اپنے قبضے میں کئے ہوئے تھے۔  پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ایک مرتبہ اپنے بھائی کے اکسانے پر ونیتا نے نہ صرف تنیشا کا موبائیل فون توڑ دیا تھا بلکہ اس کا گلا گھونٹنے کی  کوشش بھی کی تھی۔
  انہوں نےبتایا کہ  ونیتا  شرما کی پریس کانفرنس میں جو شخص  ان کا بھائی بن کر شامل  ہوا تھا اور مختلف الزامات عائد کررہاتھا  وہ دراصل تنیشا کا سابق منیجر ہے ۔   

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK