Inquilab Logo

وانکھیڈے کی والدہ کے ۲؍ سرٹیفکیٹ، تدفین سے پہلے مسلمان ، تدفین کے بعد ہندو‘

Updated: November 26, 2021, 10:22 AM IST | Mumbai

نواب ملک نے وانکھیڈے پریوار پر پھر دوہری شناخت کا الزام لگایا، دستاویز عام کئے

Nawab Malik.
نواب ملک

ریاستی وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے سمیر وانکھیڈے پر دوہری شناخت اختیار کرنے کے الزام کو دوہراتے ہوئے  جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ۲۰۱۵ء  میں ان کی والدہ کے انتقال کے بعد وانکھیڈے  پریوار نے دوالگ الگ سرٹیفکیٹ حاصل کئے جن میں سے ایک میں انہیں مسلمان بتایاگیا ہے جبکہ دوسرے میں   ہندو لکھا گیا ہے۔ 
 جمعرات کی صبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواب ملک نے بتایا کہ سمیر وانکھیڈے  کی والدہ زاہدہ کا انتقال ۱۶؍ اپریل ۲۰۱۵ء کو ہوا جس کے بعد ان اوشیوارہ قبرستان میں ان کی تدفین کیلئے جو سرٹیفکیٹ حاصل کیاگیا  میں  انہیں مسلمان بتایاگیا۔ نواب ملک کے مطابق ’’مگر دوسرے دن  ان کے خاندان نے دوسری ڈیتھ رپورٹ حاصل کی جس میں لکھا تھا کہ ان کا تعلق ہندو مذہب سے تھا۔‘‘ میڈیا سے گفتگو کرنے سے پہلے ہی بطور ثبوت نواب ملک  نے سمیر وانکھیڈے کی والدہ کے دونوں  سرٹیفکیٹ ٹویٹ کردیئے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’ایک ہی خاندان کی دو الگ الگ شناخت کیسے ہوسکتی ہے۔ میں  یہ بات ممبئی کارپوریشن سے  مصدقہ دستاویز حاصل کرنے کے بعد ہی عوامی سطح پر یہ معاملہ اٹھا رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK