Inquilab Logo

باندرہ میں ۲؍منزلہ مکان منہدم ، ایک ہلاک،۱۷؍ افراد زخمی

Updated: June 10, 2022, 9:24 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

شاستری نگر کی مہاراشٹر چال میںحادثہ پیش آیا،بھابھا اسپتال میںزخمیوں کوطبی امداد مہیاکروانے کے بعد رخصت کردیا گیا، ایک زخمی زیرعلاج

The wreckage of a collapsed house can be seen in Bandra, the rubble of which was removed overnight (PTI)
باندرہ میں منہدم ہونے والے مکان کا ٹوٹا ہوا حصہ دیکھا جاسکتاہے جس کا ملبہ رات ہی میںہٹادیا گیا تھا(پی ٹی آئی)

یہاںمغربی جانب واقع شاستری نگر پلاٹ نمبر۳؍ کی مہاراشٹر چال میںگراؤنڈ پلس ۲؍منزلہ مکان منہدم ہوگیا ۔اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ۱۷؍دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ بدھ کی شب میں۱۲  ؍ بجکر ۳۵؍منٹ پر پیش آیا۔یہ مکان اچانک گرگیا۔ اچھی بات یہ تھی کہ لوگ اس وقت بیدار تھے ۔ مکان گرنے پرشور بلند ہوا ا ورافرا تفری مچ گئی۔مقامی نوجوان بچاؤ اور مدد کیلئےپہنچے۔ تھوڑی دیر بعدفائربریگیڈ ،پولیس کےجوان اورمقامی وارڈ کاعملہ بھی پہنچ گیا۔ صبح کے وقت تک ملبہ ہٹانےاورزخمیوں کوبھابھا اسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا۔ فائربریگیڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ ۴؍ گھنٹےتک مسلسل راحت اور بچاؤ کاکام جاری رہا، زخمیوںکو بھابھا اسپتال پہنچایا گیا اورہر طرح سے اطمینان ہوجانےاورملبے میں تلاش کرنے کے بعد عملہ واپس لوٹا ۔ 
 مکان چونکہ پرانا تھا اس لئے وہ اچانک گرگیا جبکہ کچھ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مکان خستہ ہوگیا تھا اورحادثے کااندیشہ پہلے سے ظاہر کیا جارہا تھا جو بالآخر بدھ کی شب میںسچ ثابت ہوا۔ اس حادثے میںلوگوں کو اس بات کاافسوس ہے کہ ایک شخص کی موت ہوگئی لیکن انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ بڑےپیمانے پرجانی نقصان نہیں ہوا اورلوگوں کوشدید زخم بھی نہیںآئے ۔خبر لکھے جانےتک اس بات کی تصدیق نہیںکی گئی تھی کہ متصل کسی مکان کوخالی کروایا گیا ہے لیکن شہری انتظامیہ کی جانب سے بہرحال یہ معلومات حاصل کی جارہی ہے کہ کہیںکوئی اورمکان تواس حالت میںنہیںہے ،اگرہے تواسے خالی کروالیاجائے تاکہ بارش کے دوران ایسے حادثے سےبچا جاسکے ۔
 دوسری جانب سے باندرہ پولیس کی جانب سے بھی حادثہ کا کیس درج کرلیا گیا ہے اورپولیس اپنے طورپریہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی ۔ اس کےعلاوہ شہری انتظامیہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ شہری خستہ حال مکانات کو ازخود خالی کردیںکیونکہ لاپروائی برتنے سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیںاورقیمتی جانو ںکا اتلاف ہوتا ہے۔اس کے ساتھ اب چونکہ بارش کے ایام شروع ہونےوالے ہیں اس لئے مزیداحتیاط لازم ہے کیونکہ معمولی سی غفلت یاتساہل سے بڑے حادثےکااندیشہ رہتا ہے اور قیمتی زندگیاںضائع ہوجاتی ہیں۔

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK