Inquilab Logo

روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرین کا حملہ، ماسکو نے بھی کیٖف کے توانائی شعبہ کو نشانہ بنایا

Updated: April 29, 2024, 11:21 AM IST | Agency | Moscow/Kyiv

یوکرین کے ۴؍ تھرمل پاور پلانٹ شدید نقصان پہنچا، ملک کے مغربی حصے میں بجلی کی سپلائی متاثر، جواب میں روسی تیل کے ذخائر پر ۱۷؍ ڈرون حملے کئے گئے۔

Firefighters put out a fire at a thermal power plant in Ukraine. Photo: INN
یوکرین کے تھرمل پاور پلانٹ میں فائرفائٹرز آگ بجھاتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

روس اور یوکرین نے سنیچر اور اتوارکی درمیانی شب ایک دوسرے کے توانائی کے ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا۔ یوکرین نے تصدیق کی ہے کہ روسی حملوں میں بجلی پیدا کرنے والے اس کے ۴؍ تھرمل پاور پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد آگ لگ گئی۔ اس کے جواب میں  یوکرین کی جانب سے روس کے تیل کے ذخائر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر روسی وزارت دفاع نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دینے کا دعویٰ کی ہے۔ اس کارروائی میں کیٖف کی طرف سے مبینہ طور پر ۱۷؍ ڈرون طیاروں کی مدد سے حملہ کیا گیا۔ 
روسی حکام کے مطابق یوکرین نے کولوگا ریجن میں تیل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ کولاگا کے ریجنل گورنر ولادیسیلاف شپشا نے تصدیق کی ہے کہ کچھ ڈرون طیاروں کا ملبہ لوڈینوفو نامی ٹاؤن میں واقع آئل ڈپو کے قریب ہی گرا۔ 
 شپشا نے مزید کہا کہ روسی ایئر ڈیفنس نے فوری کارروائی کی، جس کی وجہ سے ڈرونز کو ہوا میں ہی مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس یوکرینی حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کو روکنے کی غرض سے امریکہ چین کے در پر

روس کے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ یوکرین کی طرف سے کئے گئے حملوں میں روس کو کتنا نقصان ہوا، اس بارے میں کریملن کبھی بھی مکمل معلومات فراہم نہیں کرتا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ان کے فوجی روس کی عسکری، انرجی اور ٹرانسپورٹ کے انفرااسٹریکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ ماسکو کی جنگی صلاحیت کو کم کیا جا سکے۔ 
 دوسری طرف روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں جنوبی یوکرینی شہر میکولائف میں واقع ایک ہوٹل بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یوکرینی ایئر فورس نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متعدد روسی ڈرون طیاروں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ 
 روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خطے میں فعال روسی انڈر گراؤنڈ فائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ روسی میزائل حملوں میں جس ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس میں انگریزی زبان بولنے والے کرائے کے فوجی قیام پزیر تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK