Inquilab Logo

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ایئر قرار دیئے گئے

Updated: December 10, 2022, 10:50 AM IST | cafe

شہرۂ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نےاپنے سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئےیہ اعزاز یوکرینی صدر کو دیا ہے۔ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز پر ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے۔

Person of the Year; Photo: INN
پرسن آف دی ایئر؛تصویر:آئی این این

 شہرۂ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نےاپنے سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئےیہ اعزاز یوکرینی صدر کو دیا ہے۔ٹائم میگزین ہر سال دسمبر کے آغاز پر ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے۔
 گزشتہ سال ٹائم میگزین نے ٹویٹرکے مالک ایلون مسک کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا جب کہ اس سے قبل۲۰۲۰ءمیں امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب امریکی صدر کمالا ہیرس کو یہ اعزاز بخشا گیا تھا۔ رواں سال میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیتےہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
 جریدےکی جانب سے ولادیمیر زیلنسکی کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا اور ساتھ ہی روسی جارحیت کےبعد وطن کے لیے اٹھائے گئے ان کے اقدامات کی تعریفیں بھیکیں۔جریدے نے یوکرینی صدر کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوںنےہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے عوام کو روسی جارحیت کے سامنے ڈٹ جانے پر آمادہ کیا۔اس سال ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین، چینی صدر اور امریکی سپریم کورٹ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ٹائم میگزین ہر سال ادارےیا شخصیت سمیت ایک سےزائد شخصیات کو بھی ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز بخشتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK