Inquilab Logo

الہاس نگر: پرنٹنگ مشینیں استعمال کئے بغیر بھنگار میں ڈال دی گئیں

Updated: October 16, 2023, 12:30 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar

۱۵؍سال قبل خریدی گئی۱۲؍مشینوں کی پیکنگ بھی کھولی نہیں گئی،شہریوں میں انتظامیہ کےتئیں ناراضگی۔

Ulhasnagar Municipal Corporation Office. Photo: INN
الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کا دفتر۔ تصویر:آئی این این

ایک طرف جہاں الہاس نگر میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت خستہ ہونے کی بات عام ہے وہیں شہری انتظامیہ کی بدانتظامی اور لاپروائی کے سبب ۱۵ ؍سال قبل پرنٹنگ کیلئے خریدی گئی قیمتی مشینوں کو بغیر استعمال کئے اسکریپ کردیا گیا ہے۔ عوام کی محنت کی کمائی یوں ضائع ہونے سے شہریوں میں شہری انتظامیہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔
الہاس نگر میونسپل کارپوریشن میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں مسلسل گراوٹ کے باعث شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر اثر پڑ رہا ہے نیز شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔ ناگفتہ بہ حالات کے باوجود شہری انتظامیہ ٹیکس کی رقم شہریوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کے بجائے غیر ضروری سامان کی خریداری پر کررہی ہے۔ 
عیاں رہے کہ شہری انتظامیہ نے ۲۰۰۸ ء میں محکمہ بجلی اور کمپیوٹر نے ۱۲؍ پرنٹنگ مشین خریدی تھی۔ توقع تھی کہ متعلقہ محکمہ خریدی گئی پرنٹنگ مشینوں کا استعمال کرے گا لیکن حیرت انگیز طور پر ۱۵؍ سال سے یہ مشینیں دھول کھا رہی ہیں ،ان کا ایک بار بھی استعمال نہیں ہوپایا ہے۔اب شہری انتظامیہ نے مختلف محکموں سے’ای کچرا‘ جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ سے نکالے گئے ای کچرے کے ساتھ ہی ۱۲؍ پرنٹنگ مشینوں کو بھی بھنگار میں ڈال دیا گیا ہے۔
 یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پرنٹنگ مشینوں کو ڈبے سے بھی باہر نکالا نہیں گیا تھا۔اس معاملے کے عیاں ہونے سے شہریوں میں شہری انتظامیہ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ وہیں میونسپل کارپوریشن نے پورے معاملہ کی انکوائری کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK